الخدمت فائونڈیشن بلاتفریق دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے،زاہدہ زبیر

جمعرات جون 22:55

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2021ء) صدر الخدمت فائونڈیشن جنوبی پنجاب (خواتین ونگ)زاہدہ زہیر نے کہا ہے کہ الخدمت فائونڈیشن بلاتفریق رنگ و نسل اور مذہب بے سہارا اور دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے ،ملک بھر میں پھیلے ہوئیے ہزاروں رضا کار نیک نیتی سے ضرورت مند لوگوں کی خدمت میں مصروف ہیں الخدمت ملک بھر میں بسنے والے کروڑوں غرباء اور بے سہارا افرا د کے لیے وسیلہ نجات ہے ۔

وہ '' آسان نکاح پراجیکٹ '' حوالے سے 10 یتیم بچیوں میں شادی گفٹس تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھی ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت مستحقین کی بیٹیوں کو رشتہ ازواج میں منسلک کرنے اور مسنون آسان نکاح اصول کی ترویج کے لیے بنیادی ضروریات زندگی پر مشتمل شادی بکس فراہم کرتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم صاجب حیثیت لوگوں سے ملتمس ہیں کہ وہ بھی نبی مہربان کی اتباح میں محتاج اور ضرورت مند کے کام آئیں اور جہاں ہم اپنی اولاد کی شادی کے لیے لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں وہاں چند ہزار روپے ایک مستحق بچی کو رشتہ ازواج میں منسلک کرنے کا اہتمام کرئے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو مل کر جہیز جیسی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرتے ہوئے نکاح جو کہ سنت رسول ہے کو آسان بنائے تقریب کے آخر میں 10 بچیوں مین شادی گفٹس جس میں زندگی گزارنے کی بنیادی اشیاء تقسم کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments