پی ٹی آئی کی حکومت ہر طرح سے ناکام ہوچکی ہے ،سید ذیشان اختر

جمعرات 3 جون 2021 22:55

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2021ء) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت ہر طرح سے ناکام ہوچکی ہے ۔ وزیراعظم کے یوٹرنز کی وجہ سے عوام اب ان پر مزید اعتبار کرنے کو تیار نہیں ۔ حکومت نے نہ صرف کشمیر کے مسئلہ پر عوام کو مایوس کیا بلکہ فلسطین کے معاملہ پر بھی نرم موقف اپنایا ۔ انہوںنے کہاکہ تین برس میں پی ٹی آئی کی حکومت لوگوں کو کسی بھی قسم کا ریلیف نہیں دے سکی ۔

(جاری ہے)

مہنگائی ، بے روزگاری ، بدامنی کے مسائل جوں کے توں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تینوں بڑی پارٹیاں عوامی اعتماد کھو چکی ہیں ۔ آئندہ الیکشن میں یہ لوگوں کو مزیدبے وقوف بنانے کی کوشش نہیں کر سکیں گی ۔انہوں نے مذید کہا کہ ملک میں نظام کی تبدیلی کے لیے نوجوانوں کو آگے بڑھنا ہوگا ۔ پڑھے لکھے اور باشعور عوام جب تک متحد ہو کر ظالمانہ نظام ، جاگیرداروں ، کرپٹ سرمایہ داروں کے خلاف جدوجہد نہیں کریں گے پاکستان میں ترقی نہیں آئے گی ۔

بہاولپور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments