پاکستان کو گرداب سے نکالنے کے لیے صالح اور قابل افراد کا آگے آنا بے حد ضروری ہے، رائو محمد ظفر

پی ٹی آئی کے دور میں بیڈگورننس کے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں ، امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب

جمعہ 4 جون 2021 23:00

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2021ء) امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب رائو محمد ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان کو گرداب سے نکالنے کے لیے صالح اور قابل افراد کا آگے آنا بے حد ضروری ہے ۔ دہائیوں سے ملک کے اداروں کو زنگ لگا چکا ہے جس کو صاف کرنے کے لیے سخت محنت کی ضرورت ہے، ملک میں سرمایہ دارانہ اور جاگیردارنہ ذہنیت رکھنے والے لوگ اقتدار کے ایوانوں میںموجود ہیں ۔

عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہورہاہے اور نوجوان مایوس ہورہے ہیں ۔ پی ٹی آئی کے دور میں بیڈگورننس کے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں ۔ وہ بہاول پور جماعت اسلامی کے دفتر میں ڈویژن بھر کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔اجلاس میں نائب امیر جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر ،صوبائی جنرل سیکرٹری صہیب عمار سمیت بہاول پور،رحیم یار خان ،بہاول نگر اور لودہراں اضلاع کے ذمہ داران شریک تھے ۔

(جاری ہے)

رائو محمد ظفر نے مذید کہا کہ فسلطین پر اسرائیل کی بربریت اور دہشتگردی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اور وہ یہ عمل سال کے 365 دنوں میں جاری و ساری ارکھتا ہے اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور اس کو ناجائز طریقے سے تشکیل دیا گیا پوری انسانیت ،امت مسلمہ اس کے اس کردار کی مذمت کرتی ہے جو انہوں نے غذہ کی پٹی پر بمبارمنٹ کی ہے جس کے نتیجے میں بہت سارے لوگ بے گھر ہو گئے ہیں ان کی املاک تباہ کردی گئی ہے بہت بڑی تعداد میں لوگوں کو شہید کردیا گیا ہے زخمیوں سے ہسپتال بھر گئے ہیں ان کی مدد اور تعاون کے لیے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پورے ملک میں امداد فلطین فنڈ قائم کیا گیا جس میں عوام الناس سے مدد کی اپیل کی اور اس سلسلے میں آج بھاول پور کی عوام کی جانب سے 5 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا اسی طرح ملک کے طول وعرض میں عوام کی بڑی تعداد نے اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالا جماعت اسلامی القدس کی آزادی تک اپنی جدوجہد اور اپنے موقف پر قائم رہے گی

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں