بہاولپور کی سیاحتی سائٹ سیینگ بس سروس کا ایک بار پھر افتتاح

جمعہ 4 جون 2021 23:00

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2021ء) بس ایک مگر افتتاح دو بار انتظامی کی بھینٹ چڑھنے والی بہاولپور کی سیاحتی سائٹ سیینگ بس سروس کا ایک بار پھر افتتاح کردیا گیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مخصوص صلاحیتوں کے حامل بچے بھی شہر کی سیر کے نام پر گرمی میں خوار ہوتے رہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ٹی ڈی سی پی کی جانب سے بہاولپور کے سیاحتی مقامات کی سیر کے لیے شروع کی گئی بس سروس کا پہلا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فروری 2021 میں چولستان جیپ ریلی کے موقع پر کیا تھا، لیکن محکمے کی بد انتظامی اور مہنگے کرایوں کے باعث صرف 2 دن چلنے والی بس سروس کا پہیہ 3 ماہ سے زائد عرصے تک جام رہا۔

شہریوں کی تفریح کے لیے ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان کاٹھیا نے گزشتہ روز اس واحد بس کا دوسری بار افتتاح کردیا، افتتاح کے موقع پر مخصوص صلاحیتوں کے بچوں کو بس میں شہر کے مختلف مقامات کی سیر تو کروائی، مگر شدید گرمی کے موسم میں بچے اور بچیاں بس کی چھت پر تپتی لو میں خوار ہوتے رہے جبکہ افسران اے سی کمپارٹمنٹ میں بیٹھ کر لطف اندوز ہوتے رہے۔سیاحتی بس سروس کی ڈوبتی نیا کو بچانے کے لیے ڈپٹی کمشنر عرفان کاٹھیا کا ایک ہفتے کے لیے بس سروس کو شہریوںکے لیے مفت چلانے کا اعلان کیا ہے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں