ًبہاولپور، چوری شدہ اور بوگس گاڑیاں فیڈنگ کے الزام میں سزا یافتہ ای ٹی او کی تعیناتی

منگل 8 جون 2021 23:04

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2021ء) نان کسٹم پیڈ،چوری شدہ اور بوگس گاڑیاں فیڈنگ کے الزام میں سزا یافتہ ای ٹی او کی تعیناتی نے گڈ گورننس کا راگ الاپنے والی حکومت کا بھانڈہ پھوڑ دیا. حکومتی وزیر کی مبینہ آشیر باد سے ایکسائیز بہاولپور ڈویژن میں جام برادران کی اجارہ داری قائم,تمام تعینات افسران کا تعلق ضلع رحیم یار خان سے ہی,ہمارے علاقہ کے وزیر تکڑے ہیں سزا ہونے کے باوجود چند دن بعد ای ٹی او تعینات ہوا ہوں سائیں تکڑے ہوں تو کوئی کچھ نہیں کر سکتا جام ارشد ای ٹی او کی بڑھکیں, میری جام ارشد سے کوئی رشتہ داری نہ ہے ڈائریکٹر ایکسائیز جام سراج احمد کا جواب۔

تفصیل کے مطابق محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن بہاولپور میں موٹر رجسٹرنگ اتھارٹی جام ارشد کو بوگس اور نان کسٹم پیڈ درجنوں گاڑیاں فیڈنگ کرکے حکومتی خزانہ کو لاکھوں روپے نقصان پہنچانے کے الزام میں پیڈایکٹ 2006 کے تحت ا تین سال سروس ضبطگی کی سزا اپریل 2021 میں دی گء لیکن کسی نادیدہ قوت کے تحت سزا ہونے کے آٹھ دن بعد ہی بہاولپور ای ٹی او تعینات کر دیا گیا حالانکہ سروس رولز کے تحت کرپشن میں ملوث ہونے والے ملازم کو فیلڈ میں تعینات نہیں کیا جاتا لیکن یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے جو جتنی کرپشن کرے گا اتنی ہی جلدی پرموٹ ہوگا۔

(جاری ہے)

جس کی تازہ مثال جام ارشد کی تعیناتی ہے اس بارے میں جام سراج احمد ڈائریکٹر ایکسائیز سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ تین سالہ سروس ضبطگی کوء بڑی سزا نہیں ہے واضح رہے کہ حال ہی میں ایک DEO محمد آصف کے لاگن سے 119 بوگس گاڑیوں کی فیڈنگ کا کیس منظر عام پر آیا ہی

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں