اپوزیشن اتحاد کی ٹوٹ پھوٹ نا اہل حکومت کے لیے وینٹی لیٹر کاکام کر رہی ہی:سید ذیشان اختر

پیر 5 جولائی 2021 23:32

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2021ء) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کی ٹوٹ پھوٹ نا اہل حکومت کے لیے وینٹی لیٹر کاکام کر رہی ہے ۔مہنگائی ، بیروزگاری اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں سے مسکراہٹ کوسوں دور چلی گئی ۔ عوام دو وقت کی روٹی سے محروم جبکہ حکومت نے بے خبری کی چادر اوڑھ لی ہے۔

حکومتی نا اہلی کی وجہ سے ملک کو درپیش چیلنجر بڑھتے جا رہے ہیں ۔سیاسی ،پارلیمانی اور آئینی بحران شدت اختیار کر رہا ہے ملک وملت کی سلامتی و استحکام ،اسلامی نظریہ کی حفاظت ، آئینی جمہوری اورپارلیمانی نظام کے اس کی روح کے مطابق نفاذ سے ہی ممکن ہے۔ مالی سال 2020-21 ء کے دوران تجارتی خسارہ میں 34 فیصد اضافہ تشویشناک اور معیشت میں بہتری کے حکومتی دعوئوں کی نفی ہے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی اب بہترین آپشن ہے ۔کارکنان عوامی ایشوز پر حکومت مخالف تحریک کو تیز کرے۔ حکومتی اتحاد کی طرح اپوزیشن جماعتوں خصوصاً سابق حکمران جماعتوں نے بھی اپنی مفاداتی ، روایتی سیاسی ٹریک برقرار رکھنے کے لیے منفی سیاسی کردار ہی جاری رکھا ایسے میں جماعت اسلامی نے سوچ سمجھ کر اپنی سیاسی حکمت عملی بنائی وقت اور حالات نے اسے درست ثابت کردیا ہے۔

جماعت اسلامی صاف ستھرے کرداراور عوامی خدمت کی مسلسل جدوجہد کے ساتھ پاکستان کو اسلامی اور خوشحال بنانے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ اس وقت پورا ملک لاقانونیت کی لپیٹ میں ہے ،لاپتہ افراد کی بازیابی میں موجودہ حکومت بھی ناکام ہے۔عوام کے منتخب اداروں کابنیادی کام قانون سازی ہے لیکن ، قانون سازی کے عمل کو مضحکہ خیز اور غیر آئینی ، غیر پارلیمانی عمل بنادیا گیا ہے ، آرڈی ننس کے آئینی اختیار کا بے رحم استعمال قانون سازی کو داغدار اور مشکوک بنا چکا ہے۔

بجٹ اجلاس کے موقع پر قومی اسمبلی اور بلوچستان میں شرمناک واقعات پارلیمانی تاریخ کا سیاہ باب بن گیا ہے۔ یہ امر اب عوام کے سامنے عیاں ہوگیا ہے کہ مقتدر سیاسی جماعتوں کے غیر جمہوری ، غیر پارلیمانی رویے اب ناقابل برداشت ہیں ، اب وقت آگیا ہے کہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ملک ،سیاست اورجمہوریت پر ناجائز ملک کے لیے بوجھ قابض قوتوں کو بے دخل کردیں

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں