آزادی صحافت اور آزادی اظہار کے خلاف منظورکردہ کالا قانون '' ممبرز استحقاق بل''کے خلاف بہاول پور یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پیر 5 جولائی 2021 23:36

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2021ء) آزادی صحافت اور آزادی اظہار کے خلاف منظورکردہ کالا قانون '' ممبرز استحقاق بل''کے خلاف بہاول پور یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،احتجاجی مظاہرے کی قیادت چیئر مین عوامی راج پارٹی جمشید دستی،پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد، ممبر ایف ای سی امین عباسی ،جنرل سیکرٹری راشد ہاشمی ،نائب صدر امین باسط نے کی۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امین عباسی ،راشد ہاشمی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سے صحافیوں کے خلاف کالے قانون کی منظوری آزادی صحافت کے خلاف اور صحافیوں کی آواز دبانے کے مترادف ہیے اس طرح کے کسی قانون کو یکسر مسترد کرتے ہیں،آزادی صحافت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا صحافیوں کے خلاف کی جانے والی سازشوں کا مکمل دفاع کیا جائے گاگورنر پنجاب چودھری سرور نے متنازعہ بل پر دستخط کردیئے ہیں جس کے بعد اس بل کی شقیں ختم کرنے کا تاثر اور دعوی باطل ثابت ہوا ہے۔

(جاری ہے)

قائدین نے حکومت کے رویوں کو صحافیوں اور میڈیا ورکرز دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف میڈیا مالکان صحافیوں اور میڈیا ورکرز کا گلا گھونٹ رہے یے تو دوسری طرف حکومتی نمائندے صحافیوں کے خلاف کالے قانون کے ذریعے سازشوں میں مصروف ہیں۔ حکومت میڈیا ورکرز کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا مخالف قوانین آئین پاکستان کی آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے سے متعلق بنیادی شقوں کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔ صحافی برادری کی بقاء کے لئے پاکستان کے آئین سے متصادم کسی بھی قانون کو ہرگز قبول نہیں کرے گی۔ ملکی قانون اور آئین پاکستان آزادی اظہار اور میڈیا کی آزادی کی ضمانت دیتا ہی

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں