جنوبی ایشیا میں امریکا اور بھارت کے پاکستان مخالف گٹھ جوڑ کا ہماری سول اور فوجی قیادت کو سنجیدگی سے جائزہ لینا ہوگا ، ڈاکٹر سید وسیم اختر

جمعہ 25 جولائی 2014 15:32

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب وپارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امریکا اور بھارت کے پاکستان مخالف گٹھ جوڑ کا ہماری سول اور فوجی قیادت کو سنجیدگی سے جائزہ لینا ہوگا ہمارے قبائلی عوام محب وطن ہیں ہم انہیں بھی فوجی آپریشن کے ذریعے اپنا مخالف بنانے پر تلے ہوئے ہیں حالانکہ قائد اعظم نے ان قبائلیوں کو بازوئے شمشیر زن قرار دیا تھا آ ج انہیں ہی ہم نے دکھ میں مبتلا کررکھا ہے وہ ٹبہ بدرشیر میں ہیلپنگ ہینڈ کے زیر اہتمام یتیم و مستحق بچوں میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ فوجی آپریشن کو عارضی طور پر روک کر آئی ڈی پیز کے مسئلے کو پہلے حل کیا جائے یہ ایک انسانی پہلو ہے جس کا ادراک ہمارے سول اور فوجی قیادت کو کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی ننگی جارحیت جاری ہے اور اس کے نتیجے میں اب تک 1000سے زائد معصوم فلسطینی شہید ہوچکے ہیں عالم اقوام سمیت عالم اسلام کے حکمران فلسطینی مسئلے پر مسلسل روگردانی کرتے ہوئے مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہورہے ہیں امریکہ کی ناجائز اولاد اسرائیل سن لے قبلہ اول کی حفاظت کے لیے امت مسلمہ کا بچہ بچہ کٹ مرنے کے لیے تیار ہے انہوں نے کہا کہ اگر مسلم حکمرانوں نے اسرائیلی جارحیت کا جواب نہ دیا تو وہ وقت دور نہیں کہ جب ان امریکی حاشیہ بردار مسلم حکمرانوں کو ان کی اپنی عوام نشان عبرت بنادے گی اس موقع پر راؤ منور حسین نائب امیرجماعت اسلامی بہالپور شہر ،محمد نوید ،راؤ ناصر امید وار چئیرمین یوسی 16،رانا عظیم انور ،حافظ عمر فاروق،راؤ شعیب احمد،ودیگر ذمہ داران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں