بہاولنگر ضلعی انتظامیہ کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ہفتہ 6 نومبر 2021 19:07

بہاولنگر۔6نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 6 نومبر2021ء) :بہاولنگر ضلعی انتظامیہ کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن ،کروڑوں روپے کی چینی برآمد ، 13 گودام سیل ، 11 افراد گرفتار ، 10 مقدمات درج۔  بہاولنگر ضلع بھر  میں چینی ذخیرہ اندوزوں  اور مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے  77 مقامات پر چھاپے مار کر ناجائز ذخیرہ کی گئی چینی کی 7941 بوریاں برآمد کرلیں پکڑی گئی چینی کی مالیت کروڑوں روپے ہے  ذخیرہ اندوزی پر 14 ڈیلرز کے خلاف بھی کاروائی کی گئی اور  13  گوداموں کو سیل کردیا گیاجبکہ چینی کی مہنگے داموں فروخت پر 10 ایف آرز درج کی گئیں اور 11 افراد کو گرفتار کرکے 130200روپے جرمانہ عائد کیا گیاؕ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ حکومتی مقررہ قیمت پر چینی کی فروخت کو یقینی بنایا جارہا ہے  چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا دائرہ  مزید وسیع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں