بہاولپور ائیرپورٹ پر جہاز کے لینڈنگ گیئر سے جانور ٹکرا گیا

ہفتہ 6 نومبر 2021 22:30

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2021ء) بہاولپور ایئرپورٹ پر ٹیک آف کے دوران جہاز کے لینڈنگ گیئر سے جانور ٹکرا گیا۔تفصیلات کے مطابق اڑان بھرتے ہی چارٹرڈ طیارے کے کپتان کو لینڈنگ گیئرسے کوئی چیز ٹکرانے کا شبہ ہوا جس پرپائلٹ نے ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

ایئرسائیڈ ٹیم کی جانب سے رن وے کے معائنے کے دوران گیڈر کا بچہ مرا ہوا پایا گیا جس کی باقیات کو ہٹا کر رن وے کو بحال کیا گیا۔نجی چارٹر طیارے میں بہاولہور سے مریض کو اسلام آباد پہنچانے کے بعد ٹیکنیکل ٹیم نے طیارے کو تفصیلی معائنے کے بعد کلیئر قرار دے دیا۔حادثے میں لینڈنگ گیئر سمیت طیارے کی کسی چیز کو نقصان نہیں پہنچا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں