پنجاب حکومت کی چولستان ترقیاتی ادارہ کو ختم کرنے کی سازشیں بام عروج پر پہنچ گئی

منگل 26 اگست 2014 16:59

بہاول پور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست۔2014ء ) پنجاب حکومت کی چولستان ترقیاتی ادارہ کو ختم کرنے کی سازشیں بام عروج پر پہنچ گئی پہلے مرحلے پر 690 ملین کی چولستان میں بننے والی 32 سڑکیں سی ڈی اے سے واپس لیکر ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کو دینے کا فیصلہ ذرائع کے مطابق چولستانیوں کی فلاح وبہبود کے لیے وزیر اعلی پیکج کے تحت تقریبا 2370 ملین کے ترقیاتی کام شروع کیے گئے جس میں 690 ملین کی 32 سڑکیں ،465 ملین سے 1100 ٹوبوں کی بھل صفائی 1190 ملین کی صاف پانی کی لائنیں اور25 ملین لائیو سٹاک کی شامل تھے سی ڈی اے میں ایک باقاعدہ انجینرنگ برانچ ہے جس میں دو ایگزیکٹیو انجینرز چار ایس ڈی او اور آٹھ سب انجیینزز تعینات ہیں جس نے ماضی میں چولستان میں کافی پراجیکٹس مکمل کیے ہیں مگر پلائنگ اینڈ ڈویلیمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے 690 ملین کی چولستان میں بننے والی 32 سڑکیں سی ڈی اے سے واپس لیکر ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کو دینے کا فیصلہ کر لیا حالانکہ سی ڈی اے حکام نے ان سڑکوں کے تخمینہ جات مکمل کرکے ان ٹینڈرز بھی اخبارات میں شائع کروادیئے تھے جس پر ٹھیکیداروں نے ترقیاتی کاموں کیلئے سی ڈی اے میں درخواستیں جمع کرادی تھی زرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے پہلے مرحلے پران سڑکوں کے پراجیکٹ واپس لئے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں چولستان میں واٹرسپلائی پراجیکٹس بھی پبلک ہیلتھ کو دینے کا عندیہ دیاہے اس حوالہ سے چولستانیوں کاکہناہے کہ یہ ساراکچھ چولستان ترقیاتی ادارہ کوختم کرنے کی سازشیں ہیں بیوروکریسی عرصہ دراز سے اس اتھارٹی کے خلاف تھی اورمسلسل کوششوں میں مصروف تھے کہ کسی طرح اس اتھارٹی کوختم کرکے چولستان کوتین حصوں میں تقسیم کردیاجائے اوراس کو بہاول پورڈویژن کے تینوں اضلاع میں تقسیم کردیاجائے تاکہ چولستان کی زمینوں کی بندربانٹ آسانی سے کی جاسکے

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں