تھانہ صدر بہاولپور کرپشن کی آماجگاہ بن گیا، مدعیہ کی نشاندھی پر پکڑا گیا ملزم بھاری رشوت لے کر چھوڑ دیا گیا

مدعیہ نے تفتیشی افسر وغیرہ کیخلاف کارروائی ،تفتیش تبدیلی کیلئے درخواست دید ی، ڈی پی او بہاولپور نے ڈی ایس پی صدر سرکل کو کارروائی کا حکم دیا

جمعرات 25 نومبر 2021 00:07

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2021ء) تھانہ صدر بہاولپور کرپشن کی آماجگاہ بن گیا، ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو پکڑنے کی بجائے الٹا مدعیہ کی نشاندھی پر پکڑا گیا ملزم محمد الیاس کوبھاری رشوت لے کر چھوڑ دیا گیا تھانہ صدر پولیس خود ہی جج بن گئی مدعیہ نے ڈی پی او بہاول پور کو خدا بخش تفتیشی افسر وغیرہ کے خلاف کارروائی اور مقدمہ نمبر490/21 کی تفتیش تبدیلی کے لئے درخواست دے دی ڈی پی او بہاول پور نے ڈی ایس پی صدر سرکل چوہدری فیاض الحق کو کاروائی کا حکم دیا ہے مدعیہ نسرین بی بی بیوہ امیر بخش ریٹائرڈ صوبیدار، مسلسل اپنے گواہان سمیت ڈی ایس پی صدر بہاولپور کے روبرو پیش ہوتی رہی ہے مگر سارا سارا دن انتظار کرنے کے باوجود تفتیشی افسر خدا بخش نے ملزمان پیش نہیں کئے ،ڈی پی او کے نام درخواست میں بیوہ خاتون نے موقف اختیار کیا کہ اس نے ایس ایچ او اور تفتیشی افسر خدا بخش کو مورخہ 17نومبر کو اطلاع بھجوائی کہ مقدمہ نمبر490/21کا مین ملزم محمد الیاس اس وقت تھانہ بغداد الجدید بہاولپور میں موجود ہے چنانچہ خدا بخش تفتیشی افسر نے تھانہ بغداد الجدید بہاولپور سے ملزم محمد الیاس کو پکڑا اور تھانہ صدر لے گیا دوسرے روز ساز باز کے نتیجے میں ملزم کو چھوڑ دیا حالانکہ میں ملزم کے خلاف مسلح ہوکر ساتھیوں سمیت بیوہ خاتون کے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے اور دھمکیاں دینے کا الزام ہیخدا بخش اے ایس آئی نے سائلہ اور گواہان رحیم بخش اور شبیر احمد وغیرہ کی موجودگی میں تھانہ بغداد الجدید بہاولپور سے مین ملزم محمد الیاس کوحراست میں لے لیااور تھانہ صدر بہاولپور لے گیابعد مین ملزم کی گرفتاری ڈالنے کی بجائے اس کو ذاتی مالی مفاد کی غرض سے ساز باز کرکے چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

حالانکہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد پسٹل برآمد کرنے کیلئے تفتیش ضروری تھی لیکن تفتیشی افسرخدا بخش نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیامین ملزم کا تعلق انتہائی جرائم پیشہ گروہ ارشد۔اظہر۔ عمران عرف مانی اور شہزاد خان وغیرہ سے ہونے کی بناء پر سائلہ اور گواہان کو تھانہ بغدادالجدید بہاولپور میں دوران تفتیش مقدمہ نمبر488/21 تھانہ بغدادالجدید بہاولپور،تھانہ بغداد الجدید بہاولپور میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا مین ملزم محمد الیاس مدعیہ کے مرحوم شوہر کا بھانجا ہے اس کے شوہر کی فوتیدگی کے بعد سائلہ کے مرحوم شوہر کی جائیداد وغیرہ جو کہ سائلہ کے زیر قبضہ بصورت مکان واقع 3مرلہ سکیم بہاولپور اور دوسرا مکان واقع عباسی ٹاؤن بہاولپور، دھونس دھاندلی غنڈہ گردی اور امانت میں خیانت کا مرتکب ہوکر ہتھیانے کے درپہ ہے۔

سائلہ کے خاوند نے پلاٹ واقع عباسی ٹاؤن بذریعہ رجسٹری انتقال پلاٹ خرید کرکے مکان کی تعمیر شروع کروائی ہوئی تھی جس پر بھی مین ملزم محمد الیاس نے مسلح پسٹل اپنے دیگر 10/15نامعلوم الاسم افراد مسلح ڈنڈے سوٹے کے ہمراہ جبراً قبضہ کرنے کی نیت سے حملہ کیا اور مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی چنانچہ سائلہ نے مورخہ 10.08.2021کو پولیس ایمرجنسی 15پر دو مرتبہ کال کیں۔

پولیس کے آنے پر ملزمان کھسک گئے اور مکان پر قبضہ کرنے میں ناکام ہو گئے سائلہ نے وقوعہ بالا کی تھانہ صدر بہاولپور میں درخواست گزاری گئی۔جس پر مقدمہ نمبر490/21 مورخہ 12.08.2021بجرم 488/511/148/149/ 506/B تھانہ صدر بہاولپور درج رجسٹرڈ کیا گیا قبل ازیں مین ملزم محمد الیاس وغیرہ نے اظہر ارشد جرائم پیشہ گینگ کے ہمراہ سائلہ کے زیر استعمال اور مرحوم شوہر کی ملکیت مکان واقع 3مرلہ سکیم بہاولپور فراڈ جعل سازی سے امانت میں خیانت کرتے ہوئے ریاض باجوہ وغیرہ کو مبلغ16,50,000/روپے میں فروخت کردیا تھااور گھر میں موجود کار۔

دو موٹرسائیکل اور سائلہ کی طلائی بالیاں اور گھریلو سامان امانت میں خیانت کرکے اپنی والدہ مسماة امیراں بی بی اور اور اپنی اہلیہ اور بہنوئی اعظم اور اسکے بیٹوں آصف عرف گوشہ وغیرہ کی مدد سے غائب کرکے چوری کرلیا تھا۔ چنانچہ سائلہ نے مین ملزم محمد الیاس وغیرہ کے خلاف مقدمہ نمبر488/21تھانہ بغداد الجدید بہاولپور میں درج کروایا۔ دیگردو ملزمان ریاض باوجوہ وغیرہ نے اپنی صفائی دی کہ انہوں نے سامان چوری نہیں کیا۔

بلکہ سامان مندرجہ ایف آئی آر نمبری 488/21تھانہ بغداد الجدید بہاولپور،ملزمان محمد الیاس وغیرہ نے چوری کیا اور سارا سامان ٹرک پر لوڈ کرکے لے گئے ہیں۔ اورمکان واقع 3مرلہ سکیم بہاولپور انہوں نے ملزمان محمد الیاس۔اسکی والدہ امیراں بی بی۔اسکی اہلیہ اور شہزاد خان وغیرہ نے مبلغ16,50,000/روپے میں انہیں (محمد ریاض باجوہ) کو فروخت کیا تھا محمد ریاض باجوہ نے محمد الیاس اور شہزاد خان کی جانب سے رقم وصول کرنے کی ویڈیو بھی ایس ایچ او تھانہ بغداد الجدید اور تفتیشی افسر اورسائلہ وگواہان وغیرہ کو دکھائی تھی مگر تھانہ بغداد الجدید بہاولپور کے تفتیشی افسر نصر اللہ خان اے ایس آئی نے ایک پھوٹی کوڑی بر آمد نہیں کی اور نہ ہی ملزمان کی گرفتاری کا تحرک کیا بلکہ ملزمان کو پکڑنے سے انکار کردیا اور ایک ملزم آصف عرف گوشہ کو پکڑ کر تھانہ بغداد الجدید بہاولپور سے چھوڑ دیا اسی طرح خدا بخش اے ایس آئی وغیرہ تھانہ صدر بہاولپور نے مین ملزم محمد الیاس کو ساز باز کرکے چھوڑ دیا اس طرح ڈی پی او بہاول پور کی تمام تر کوششوں کے باوجود ماتحت پولیس افسران من مانی کرتے پھرتے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ریٹائرڈ صوبیدار امیر بخش مرحوم کی بیوہ نے ایڈیشنل آئی جی پولیس ساؤتھ پنجاب ایڈیشنل آئی جی پولیس انویسٹیگیشن ساؤتھ پنجاب،ریجنل پولیس افسر بہاولپور اور ڈی پی او بہاول پور ڈی ایس پی صدر سرکل بہاولپور چوہدری فیاض الحق سے تھانہ صدر بہاولپور اور تھانہ بغداد الجدید بہاولپور کے تفتیشی افسران کے خلاف ملزمان کو چھوڑنے پر کاروائی اور جرائم پیشہ عناصر سے جان و مال کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں