بہاولپور میں کالج کی تقریب میں لڑکوں کا لڑکیوں کے بھیس میں رقص

ویڈیو کا جائزہ لے رہے ہیں، غیراخلاقی مواد پرکارروائی کریں گے، ڈائریکٹرکالجز

منگل 7 دسمبر 2021 23:18

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) بہاولپور کی تحصیل حاصل پورکے نجی کالج کی تقریب میں دو لڑکوں کی لڑکیوں کے بھیس میں رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دولڑکوں کو لڑکیوں کے بھیس میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔نجی کالج کی ویڈیو پر اسے تنقید کانشانہ بنایاگیا اس حوالے سے ڈائریکٹر کالجر کا کہناہے کہ ویڈیوکا جائزہ لے رہے ہیں، غیراخلاقی مواد پایاگیاتوسخت کارروائی کریں گے۔انہوںنے کہاکہ نجی کالج کی تقریب مقامی شادی ہال میں منعقد کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں