بہاول پور،ٹرالر کی سکول کے طلبا کو لیکر جانیوالے رکشہ کو ٹکر ، چار بچے جاں بحق ،13زخمی

ہفتہ 15 جنوری 2022 22:54

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2022ء) ٹرالر کی سکول کے طلبا کو لیکر جانیوالے رکشہ کو ٹکر کے نتیجہ میں چار بچے جاں بحق جبکہ 13زخمی ہو گئے۔حادثہ ہفتہ کی صبح بہاولپور کے نواحی علاقہ مسافر خانہ کے قریب پیش آیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ دھند اور ٹرالر ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔حادثہ میں چار بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے۔اطلاع پر ریسکو1122اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور حادثہ میں زخمی ہونیوالے 13بچوں کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں