بہاولپور میں 18سالہ لڑکی اغوا ، مزاحمت پر باپ زخمی

مظفرگڑھ میں 16سالہ لڑکی کو رکشہ ڈرائیور نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا

بدھ 15 جون 2022 21:27

بہاولپور/مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2022ء) اغواء کاروں نے 18سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا ،مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے باپ زخمی کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع بہاولپور کے علاقے حاصل پور میں تھانہ قائم پور کی حددو میں 18سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا گیا۔مزاحمت کرنے پر اغوا کاروں کی فائرنگ سے لڑکی کا باپ زخمی ہوگیا ، زخمی محمدرمضان کوتحصیل ہیڈکوارٹراسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی بازیابی کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دوسری جانب مظفرگڑھ میں رکشے میں سوار ہونے والی 16 سالہ لڑکی کو رکشہ ڈرائیور نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔،پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی حاجی واہ سے نورکبڑا جارہی تھی کہ اس دوران مبارک پور میں رکشہ ڈرائیور نے ویرانے میں لیجاکر مبینہ طور پر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل کر کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں