چولستانیوں کی معیار زندگی کو بہتر کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر ممکنہ وسائل کو برئوے کار لایا جائے گا ،مہر خالداحمد

جمعہ 8 جولائی 2022 23:30

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2022ء) منیجنگ ڈائریکٹر چولستان ترقیاتی ادارہ مہر خالداحمد نے کہا ہے کہ چولستانیوں کی معیار زندگی کو بہتر کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر ممکنہ وسائل کو برئوے کار لایا جائے گا ۔حالیہ مون سون کی بارشوں کے باعث جہاں خشک سالی کا خاتمہ ہوا ہے وہاں پر چولستان میں زندگی لوٹ آئی ہے بارشوں سے ٹوبے بھر چکے ہیں اور چارہ بھی وافر مقدار میںمیسر ہے ۔

وہ صحافیوں کے ہمراہ چولستان کے دورہ کے موقع پر قلعہ خان گڑھ میں گفتگو کر رہے تھے ۔ایم ڈی چولستان مہر خالداحمد نے کہا کہ بارشوں کے بعد نقل مکانی کرنے والے چولستانی اپنے جانوروں سمیت واپس ا پنے ٹوبوں پر منتقل ہورہے ہیں اور سی ڈی اے اس سارے عمل میں چولستانیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چولستان میں ٹورازم کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور چولستان میں دنیا بھر سے آنے والے ٹورسٹ کے لیے ڈیزرٹ سفاری شروع کی جائے گی اور اس حوالے چولستان کے تاریخی مقامات اور سیاحوں کے لیے کیپمنگ کے لیے سائیٹس منتخب کی جا رہی ہیں آنے والے وقت میں چولستان ٹورازم کے لیے ایک اہم خطہ بن جائے گا جہاں دنیا بھر سے سیاح آئے گے ۔

قبل ازیں ایم ڈی چولستان مہر خالد احمدنے میڈیا نمائندگان کے ہمراہ بوہڑ والا،مامدی والا،ٹوبہ ہنگولا ،قلعہ خان گڑھ،ٹوک والا،پنجو والی،ڈیراوڑ کا دورہ کیا اور صحافیوں کو بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں