جماعت اسلامی کا اجتماع عام پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرئے گا، لیاقت بلوچ

ہفتہ 1 نومبر 2014 14:19

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا اجتماع عام پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرئے گا ملک بھر سے دس لاکھ سے زائد مرد و خواتین 21,22,23 نومبر کو مینار پاکستان کے سائے تلے پاکستان کو موجودہ گھمبیر حالات سے نکالنے اور ایک مکمل اسلامی ریاست کے قیام اور ملک کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی جدوجہد کے لیے تجدید عہد کریں گے وہ گزشتہ روز بہاول پور میں اپنے مختصر دورے کے دوران اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

نومبر-2014 سے بات چیت کر رہے تھے لیاقت بلوچ نے کہا کہ وطن عزیز کے اسلامی تشخص کے تحفظ ملک کو سرمایہ داروں ،جاگیر داروں اور کرپٹ عناصر سے نجات دلانے اور ملک کے کروڑوں غریب اور مظلوم عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور پاکستان کو مضبوط و مستحکم بنانے اسے غیروں کی محتاجی سے نجات دلا نے کے لیے ضروری ہیں کہ عوام آئندہ الیکشن میں کرپشن سے پاک اور ایماندار قیادت کو منتخب کرئے انہوں نے کہا کہ 2013 ئکے انتخابات کے بعد حکومتیں بن گئی لیکن عملا حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ نہیں کیاجس کی وجہ سے عوام میں مایوسی کی لہر ہے ملک میں بجلی ، گیس کے شدید بحرانوں اور مہنگائی نے عوام کی زندگی کو مشکل کر دیا ہیں پٹرول کے نرخوں میں کمی حکومت کا اچھا قدم ہیں مگر حکومت ٹیکس کم کر کے پٹرول کے نرخوں میں 22 روپے فی لیٹر مذید کمی لاسکتی ہیں جس ملکی صنعت اور زراعت کو فائدہ ہوگا مگر اس پر حکومت توجہ نہیں دے رہی وزیر اعظم کی وزراء ٹیم کا شیرازہ ہر طرف بکھرا ہوا ہے اسی وجہ سے سیاسی بحران شدید ہو رہا ہے آئین اور جمہوریت کے لیے خطرات بدستور موجود ہیں انہوں نے مذید کہا کہ عمران خان نے جماعت اسلامی کے حوالے سے جو موقف اختیار کیا ہم اس پر جذباتی ہوکر کسی رد عمل کا اظہار نہیں کر تے اور جماعت اسلامی نے قومی سیاست میں مثبت کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس جدوجہد کو جاری رکھے گی ہمارے نزدیک نہ تو حکومت کی طرف داری پیش نظرہے اور نہ ہی تحریک انصاف کے ساتھ ہمارا سیاسی اتحاد ہے مگر ہم نے آئین کے تحفظ کے لیے اور ملک کو آئین سے بالا اقدامات سے بچانے کے لیے کے پی کے اسمبلی کو توڑنے کی مخالفت کی ہے ہم آج بھی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ سیاسی بحران کا حل مذاکرات ہے پی ٹی آئی کا وفد شاہ محمود قریشی کی قیادت میں منصورہ آیا اور حکومت کے ساتھ مذاکرات کا عندیہ دیا تھا ہم حکومت سے کہتے ہے کہ وہ مذاکرات کا دروازہ کھولے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں