حکومت کو بیرونی خطرات سے زیادہ آستین کے سانپوں سے زیادہ خطرہ ہے، علامہ شفقت الرحمن

ہفتہ 1 نومبر 2014 17:13

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) جمعیت علماء اسلام (ف) کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ شفقت الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کو بیرونی خطرات سے زیادہ آستین کے سانپوں سے زیادہ خطرہ ہے۔دھرنے،استعفے ،بجلی کی اووربلنگ،فاروڈ بلاک اسٹیبلشمنٹ کے اوچھے ہتھکنڈے ہیں جو پاکستان کو استحکام اور اسلامی نظام کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔وہ بھٹہ نمبر 3میں اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

علامہ شفقت الرحمن نے کہا کہ (ن) لیگ نے جس دوست کھوسہ کو دوست سمجھ کر وزارت عالیہ کے منصب پر فائز کیا آج وہی شخص دشمن ثابت ہو رہے ہیں کیونکہ صہیونی طاقوتوں کی جو دال دھرنوں میں نہیں گلی وہ( ن) لیگ کی ہانڈی میں گلانا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولا نا فضل الرحمن پر ہونیوالا خود کش حملہ وزیر داخلہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اور حملہ کرنیواں کو منظر عام پر لانا وزیر داخلہ پر قوم کا قرض ہے وہ پس پردہ سازش کو بے نقاب کریں۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات اور ڈالر کی قیمتوں میں کمی کے بعد مہنگائی کے طوفان کے آگے بند باندھا جا سکے گا۔پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں نمایاں کمی کی جانی چاہیے اور سلسلے میں حکومت اقدامات کرے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں