جمشیددستی نے ملک کے آئین کوملک دشمن کہہ کرمخالفین کوبھٹواورمفتی محمود پرتنقید کاراستہ دیا ، علامہ شفقت الرحمان

ہفتہ 22 نومبر 2014 17:55

بہاول پور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء)جمشیددستی نے ملک کے آئین کوملک دشمن کہہ کرمخالفین کوبھٹواورمفتی محمود پرتنقید کاراستہ دیا یہ آئین کومعطل کراکرصدارتی نظام یاکسی آمرکی ڈکٹیٹرشپ کے قیام پر اس لئے بغلیں بجاتے کہ اس تانگہ پارٹیوں کی روزی کھل جاتی ہے ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام بہاول پورکے ضلعی جنرل سیکریٹری علامہ شفقت الرحمان نے لال سوہانرا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ممتازعالم دین مولاناالیاس گھمن قاری جنیداحمد مولانامحمدعمران مولانابشیراحمدچشتی بھی موجودتھے انہوں نے کہاکہ موصوف نے شایدابھی تک آئین پڑھا ہی نہیں موصوف بتائیں کہ آئین میں کہاں لکھاہے کہ لوگوں پرظلم کرو؟ہم پولیس یااپنے کرتوتوں کی سزاآئین اوراسکے خالق کوکیوں دیتے ہیں ؟ انہوں نے کہاکہ 30 نومبر کوملک وآئین کے دشمن قومی اداروں پریلغار کرنے جارہے ہیں کیایہ 73 ء کے آئین کاحصہ ہے؟ انکایہ دھرنا تاریخی نہیں بلکہ قصہ پارینہ بن جائیگا انہوں نے کہاکہ سانحہ مادل ٹاؤن کاماتم کرنے والوں کوسانحہ لال مسجد کی زمہ داریوں سے پیارکیوں ہے غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے سے چوری کے منتظرمجنونوں کاپیالہ توڑ دیاخصوصی عدالت نے آمریت کے دروازے بندک کرکے 73 ء کے آئین کامقام ومرتبہ بلندکیا انہوں نے کہا کہ آئندہ کوئی بھی مجنوں آمریت کے پیالے میں چوری کھانے سے پہلے اپنے انجام پرغورضرور کریگا

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں