جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام سانحہ پشاور پر احتجاجی ریلی

بدھ 24 دسمبر 2014 17:36

بہاولپور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام سانحہ پشاور پر احتجاجی ریلی گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول سے فرید گیٹ تک نکالی گئی ریلی کی قیادت ضلعی ناظمہ ڈاکٹر ثمینہ روحی،ناظمہ شہر ناہید طارق،فرح اشفاق ،پروین ریاض ،ضلعی ناظمہ اسلامی جمعیت طالبات عمبرین ریاض اور سٹی ناظمہ حمیرا نے کی خواتین نے احتجاجی کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر سانحہ پشاور کے حوالے سے نعرے درج تھے ۔

ریلی میں بڑی تعداد میں کم سن بچے شریک تھے اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے پشاور آرمی پبلک سکول پر دہشت گردی کے واقعے میں134معصوم بچوں،پرنسپل اور ٹیچرز سمیت142افراد کی شہادت پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں قیامت صغریٰ کامنظر ہے۔

(جاری ہے)

آگ وخون کے اس کھیل نے امن وامان تباہ وبرباد کررکھاہے۔ایسے واقعات انسانیت کی تذلیل ہیں جن کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

بے گناہ معصوم بچوں کی شہادت پر آج پوری قوم سوگ میں مبتلاء ہے۔16دسمبر1971ء کے زخم پھر سے تازہ ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک وقوم کواتحاد ویکجہتی کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔وقت آگیا ہے کہ ملک کودرپیش مسائل اور دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کے لئے سب مل کر مقابلہ کریں۔سانحہ پشاور میں بیرونی ہاتھ کو خارج ازامکان قرار نہیں دیاجاسکتا۔افغانستان کے ساتھ22سوکلومیٹرطویل سرحد پر واقع 2درجن سے زائد بھارتی قونصل خانے کیاکررہے ہیں؟دنیاجانتی ہے کہ وہاں پاکستان مخالف عسکریت پسندوں کوباقاعدہ تربیت دی جاتی ہے اور انہیں جدیداسلحہ سے لیس کرکے پاکستان میں تخریب کاری کے لئے بھیجا جاتا ہے۔سی آئی اے،راء اور موساد نہیں چاہتیں کہ پاکستان میں امن قائم ہو

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں