بہاول پور،موٹربائیک اور ٹرک کے درمیان تصادم سے خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی

جمعہ 9 جون 2023 18:06

بہاول پور 09 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2023ء) بہاول پور احمدپورروڈ پر موٹربائیک اور ٹرک کے درمیان تصادم سے خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

نورپور پلی نیشنل ہائی وے احمدپورروڈ پرایک تیزرفتارٹرک نے نے موٹرسائیکل کوہٹ کیا جس کی وجہ سے وہاڑی کی رہائشی ایک 35سالہ خاتون نجمہ موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ 70سالہ لیاقت علی شدیدزخمی ہوگیا۔ اطلاع پرریسکیو 1122موقع پرپہنچ گئی اور ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال بی وی ایچ منتقل کردیا۔ ریسکیوذرائع کے مطابق مرد کی ٹانگ پرگہرازخم ہے اوراس کی حالت خطرے سے باہرہے جبکہ خاتون کی ڈیڈباڈی کوپولیس کے حوالے کردیاگیا۔\378

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں