بہاولپور میں تاریخی قلعہ ڈیراورفورٹ کے اردگرد ناجائز قبضہ اورتعمیرات کامعاملہ پر پروٹیکشن کمیٹی تشکیل دیدی گئی،چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی

جمعہ 9 جون 2023 18:35

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2023ء) بہاولپور میں چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تاریخی قلعہ ڈیراورفورٹ کے اردگرد ناجائز قبضہ اورتعمیرات کامعاملہ پر پروٹیکشن کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے اور کمیٹی 24گھنٹے مانیٹرنگ کرے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چولستان میں موجود تاریخی قلعہ ڈیراورفورٹ کے اردگرد کے ایریازمیں ناجائز قابضین کی جانب سے غیرقانونی قبضے اور تعمیرات کے سلسلے کوروکنے کیلئے چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے فوری طورپرایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس میں نائب تحصیلدار سی ڈی اے حاجی حبیب احمد، نذیراحمدپٹواری اورحق نوازچوکیدار شامل ہیں۔

کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہرقسم کی غیرقانونی تعمیرات اورقبضوں کوروکنے میں اپنا کردار ادا کرے گی،تاریخی قلعہ ڈیراوررائل قبرستان اور مسجد کے اردگرد کے علاقے کی مکمل دیکھ بھال کریں گے اورمانیٹرنگ رکھیں گے جو 24گھنٹے رکھی جائے گی، کمیٹی کسی بھی قسم کی غیرقانونی ہونیوالے قبضے اور انکروچمنٹ کی اطلاع اعلیٰ اتھارٹی کوکرنے کی پابندہوگی۔\378

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں