آصف زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں سے پیپلز پارٹی سینٹ الیکشن میں حیران کن کامیابی حاصل کرے گی،چیئرمین سینٹ بھی پیپلز پارٹی کا منتخب ہوگا

سیکریٹری انفارمیشن پی پی جنوبی پنجاب شوکت محمود بسراء ا ور سلیم بھٹی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 4 مارچ 2015 17:38

بہاولپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء ) سیکریٹری انفارمیشن جنوبی پنجاب شوکت محمود بسراء ا ورسیکریٹری انفارمیشن ضلع بہاولپور محمد سلیم بھٹی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں سے پیپلز پارٹی سینٹ الیکشن میں حیران کن کامیابی حاسل کرے گی،چیئرمین سینٹ بھی پیپلز پارٹی کا منتخب ہوگا۔بدھ کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی اس ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور جمہوری قوت ہے جو پاکستان کے آئینی ،سیاسی اور جمہوری اداروں کے استحکام اور مظبوطی کے لئے کوشاں ہے۔

ملک دشمن سامراجی قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنوں کے خلاف سازشیں کرتی رہتی ہے بد قسمتی سے ہمارے ملک کاجاگیردار،سرمایہ داراور نام نہاد مذہبی انتہا پسند ٹولہ ان سازشی قوتوں کا آلہ کار بن کر مختلف ناموں سے اپنی عوام دشمن گھناؤنی کاروائیوں میں لگا رہتا ہے ۔

(جاری ہے)

لیکن پاکستان کی تار یخ گواہ ہے کہ ہمارے وطن عزیز کے غریبوں،کسانوں،مزدوروں اور دانشوروں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ ملکر ان ملک دشمن قوتوں کو شکست دی ہے۔

آج بھی آصف علی ذرداری اور بلاول بھٹو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے وژن کے مطابق بھٹو ازم کے ذریعے پاکستان کے سیاسی،سماجی۔جمہوری اور آئینی اداروں کے استحکام کے لئے عوامی قوتوں کے ساتھ ملکر جدوجہد کررہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مخدوم سید احمد محمودصدرجنوبی پنجاب اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے جنوبی پنجاب میں پارٹی کو گھر گھر منظم کرنے کے لئے متحرک ہوکر کام کررہے ہیں اپنی آمد پر مخدوم احمد محمود نے گلی گلی کارکنوں کے گھروں میں جا کر پارٹی کارکنوں اور عوام میں ایک نئی لگن ،جوش ،جذبہ اور حوصلہ پیدا کردیا ہے۔

ہم اپنی تنظیمی صلاحیتوں کو منظم کرکے جنوبی پنجاب کے گھر گھر میں بھٹو ازم کا پیغام پہنچائیں گے۔اس موقع پر بلال بھٹی ایڈووکیٹ،کوثر بھٹی ایڈووکیٹ،محمد آصف بھارا ایڈووکیٹ۔سید اشفاق حسین بخاری ایڈووکیٹ،اختر ہاشمی ایڈووکیٹ،ملک شبیر اختر ایڈووکیٹ،حافظ محمد اصغر ایڈووکیٹ میاں محمد ریاض،محمد سمیع شاہین اور دیگر بھی موجود تھے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں