وطن عزیز پاکستان اسلام کے نام پروجود میں آنے والا دنیا کا واحد ملک ہے اگر اپنی بنیاد کے مطابق اس کی تعمیر کی جاتی تو آج ہم دنیاکی قیادت کررہے ہوتے،سیدوقاص انجم جعفری

منگل 10 مارچ 2015 16:23

بہاول پور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سیدوقاص انجم جعفری نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان اسلام کے نام پروجود میں آنے والا دنیا کا واحد ملک ہے اگر اپنی بنیاد کے مطابق اس کی تعمیر کی جاتی تو آج ہم دنیاکی قیادت کررہے ہوتے وہ گزشتہ روز گلستان کالونی میں دار ارقم سکول کی برانچ کے افتتاح کے موقع پر منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ علم اور کتاب ترقی کا زینہ اور اس سے دور ی تباہی کا راستہ ہے جن اقوام نے اپنا نصب العین علم کا حصول بنا لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ترقی کی منازل تیزی اورآسانی سے طے کر لی انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو مساجد ، مدارس پر تو اعتراض ہے لیکن این اوز پر کوئی اعتراض نہیں ملک عزیز میں امریکی سسٹم کے تابع تعلیمی ادارے چل رہے ہیں اس سے ہماری نئی نسل تباہ ہورہی ہے اس طرح کے تعلیمی ادارے بند ہونے چاہیے تقریب سے امیر جماعت اسلامی ضلع بہاولپور ڈاکٹر محمد اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم کے استحکا م کا انحصار اس کے بنیادی نظریات ،شعائر، زبان اور تہذیب و ثقافت کی آبیاری پر ہوتا ہے اور اس کی آبیاری کا ذریعہ نصاب، تعلیم اس کی زبان اور استاد ہوتا ہے تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر عبدالجبار ڈائریکٹر سکول ، عدنان فیصل نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں