نائن زیر و ایک اسلحہ خانہ ہے اور کراچی کے اندر بھتہ اور بوری بند لاشوں کی سیاست ہوتی تھی اس کا مرکز نائن زیرو ہے، ڈاکٹر سید وسیم اختر

جمعرات 12 مارچ 2015 16:16

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب و پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ نائن زیرو پر ہونے والے آپریشن پر ڈی جی رینجر سندھ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے بڑے حوصلے اور استقامت کے ساتھ اس آ پریشن کو کیا جو کہ کافی عرصہ قبل ہو جا نا چاہیے تھا نائن زیر و ایک اسلحہ خانہ ہے اور کراچی کے اندر بھتہ اور بوری بند لاشوں کی سیاست ہوتی تھی اس کا مرکز نائن زیرو ہے ایم کیو ایم بہر حال ایک پارٹی ہے اس کو سوچنا چاہیے اور اس قسم کے ہتھکنڈوں سے باز آنا چاہیے وہ گزشتہ روز بہاول پور کے علاقہ گوٹھ غنی میں 34 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے بننے والے سیوریج پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ڈاکٹر سید وسیم اختر کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سے خصوصی ملاقات میں بہاول پور کے مسائل پر بات کی تھی جس پر انہوں شہر کے سیوریج پراجیکٹ کے لیے 34 کروڑ کے فنڈز فراہم کیے اس پراجیکٹ کے مکمل ہونے سے شہر کے سیوریج کے مسائل حل ہونگے انہوں نے کہا کہ بہاول پور کی90 فیصد آبادی کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے ماضی میں کروڑوں روپے کا پراجیکٹ بنایا گیا 55 کے قریب ٹربائنیں لگائی گئی کروڑوں روپے لگانے باوجود بھی پراجیکٹ پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا اور گزشتہ آٹھ سالوں سے لوگوں کے گھروں میں پانی کے کنکشن لگنے کے باوجود پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کیا جا سکا اس پر اسمبلی میں آواز اٹھائی جس پر سپیکر نے حکومت کو اس پراجیکٹ کو چلانے کی ڈائریکشن دی ہے انشاء اللہ اگلے دو تین سالوں میں بہاول پور کے کافی مسائل حل ہونگے اور اگلے سات آٹھ ماہ میں بہاول پور کڈنی سینٹراور کارڈک سرجری سینٹر بھی انشاء اللہ مکمل طور پر فنگشنل ہو جائے گے اس کے علاوہ جھانگی والا سول ہسپتال کے قریب بچوں کے 300 بیڈ کا ہسپتال جس کی منظوری ہو چکی ہیں اس کی جلد تعمیر کے لیے محنت جاری ہے یہ ہسپتال بہاول پور کے بیمار بچوں کے لیے ایک نعمت ہو گابعد ازاں ڈاکٹر سید وسیم اختر سیوریج پراجیکٹ کا افتتاح کیا اور امیر شہر ڈاکٹر خالد اقبال نے پراجیکٹ کی کا میابی کے لیے دعا کروائی اس موقع پر پبلک ہیلتھ کے آفسران اور علاقے کے لوگوں کی کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں