بہاولپور میں شاہنم ٹرسٹ نے غریب اور نادار بچیوں کی 16 اجتماعی شادیاں کرا کے شادیاں کرانے کی سینچری مکمل کر لی

جمعرات 12 مارچ 2015 16:16

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) بہاولپور میں شاہنم ٹرسٹ نے غریب اور نادار بچیوں کی 16 اجتماعی شادیاں کرا کے شادیاں کرانے کی سینچری مکمل کر لی ،شادی میں بچیوں کو جہیز دیا گیا جبکہ مہمانوں کی کھانوں سے تواضع بھی کی گئی ،چولستانی علاقائی فنکاروں نے شادی کی تقریب میں رنگ جما دیا ۔ہر سال کی طرح اس سال بھی برطانیہ مقیم مخیر خاندان نے شاہنم ٹرسٹ کے زیر اہتمام سولہ اجتماعی شادیاں کر اکے سینچری مکمل کر لی ۔

اس موقع پر شاہنم ٹرسٹ کے چئرمین سلیم اختر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غربت روز بروز بڑھتی جارہی ہے اور جہیر کی وجہ سے لوگ اپنی بچیوں کی شادیاں نہیں کر پاتے اسی لیے انہوں نے 2005سے اس کار خیر کو کرنے کا ارادہ کیا اور آج سینچری مکمل کر لی ہے جبکہ غریب اور نادار بچیوں کی شادیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں جماعت اسلامی پنجاب کے امیر نے بھی خصوصی طور پر شرکت اور کہا کہ یہ حکومت کی زمہ داری ہے کہ ملک سے جہیز کی لعنت پر مکمل طور پر پابندی عائد کرے تاکہ غریب لوگوں کی بچیاں اپنے گھروں میں بیٹھی سفید بال ہونے سے بچ سکیں انہوں نے کہا کہ یہ ریاست کی زمہ داری ہوتی ہے کہ اپنے ملک کی عوام کے لیے اس طرح کی سہولیات فراہم کرے ۔

شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑوں کا کہنا تھا کہ غربت کے ہاتھوں مجبور والدین ان کی شادیاں نہیں کر سکتے تھے جبکہ شاہنم ٹرسٹ کی مدد سے بوڑھے والدین کے سر سے باجھ اتر سکا ۔16جوڑے اپنی شادی سے بے حد خوش نظر آئے جبکہ شادی کی تقریب میں چولستان سے آئے علاقائی فنکاروں نے اپنی دھن سے شادی کی تقریب میں رنگ بھر دئے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں