یوم پاکستان کے سلسلے میں بہاولپور پولیس لائیز میں پروقار تقریب

پیر 23 مارچ 2015 15:06

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) یوم پاکستان کے سلسلے میں بہاولپور پولیس لائیز میں پروقار تقریب ،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ آر پی او نے شہداء کی یاد گار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی ،تقریب میں ضلع بھر کے تمام پولیس آفیسران کے علاوہ شہدائے پولیس کے ورثان نے بھی شرکت کی ۔ تفصیل کے مطابق75 یوم پاکستان کے سلسلے میں پولیس لائیز بہاولپور میں منعقد کی جانے والی تقریب میں آر پی او بہاولپور ڈویژن احسان صادق اور ڈی پی او بہاولپور سرفراز احمد فلکی سمیت تمام پولیس آفیسران کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ شہدائے پولیس کے ورثان نے بھی شرکت کی ۔

پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جس کے بعد آر پی او اور ڈی پی او نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑہائی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں محکمہ پولیس کے شہید ہونے والے آفیسران اور جوانوں کے ایثال ثواب کے لیے بھی خصوسی دعائیں مانگیں گئیں ۔تقریب کے آخر میں آر پی او نے شہداء کے ورثان کو پھولوں کے تحائف دئے اور ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔اپنے خطاب میں آر پی او نے کہا کہ آج کا دن اس عزم کو دہرانے کا دن ہے جس کے تحت پولیس ،پاک فوج اور پاکستان کے شہریوں نے ملک کی سلامتی کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس سمیت پاکستان کے تمام ادارے شہیدوں کے خون کو رائیگاں نہیں ہونے دیں گے اور اپنے ملک کی حفاظت اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں رہیں گے ۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں