بہاولپو،یکم مئی کے حوالے سے آل پاکستان پی ڈبلیوڈی کے زیراہتمام احتجاجی ریلی

جمعرات 30 اپریل 2015 21:03

بہاولپور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) یکم مئی کے حوالے سے آل پاکستان پی ڈبلیوڈی کے زیراہتمام احتجاجی ریلی زونل آفس سے فریدگیٹ تک نکالی گئی مظاہرین نے بینرزاٹھارکھے تھے جن پر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے تفصیلات مطابق گذشتہ روز آل پاکستان پی ڈبلیوڈی سی بی اے زونل یونین بہاول پور آفس سے احتجاجی ریلی زونل آفس ، لائبریری چوک سے ہوتی ہوئی فریدگیٹ پر اختتام پذیرہوئی یکم مئی کے حوالہ سے نکالی احتجاجی ریلی زیرقیادت زونل چیرمین اصغرعلی چشتی زونل سیکریٹری افضل محمودنکالی گئی ریلی میں ڈویژنل ،سب ڈویژنل یونین عہدہ داران اورتمام لیبرورکز پرونشنل ڈسٹرکٹ نے شرکت کی احتجاجی ریلی میں شکاگو کے شہیدوں کوخراج تحسین پیش کیاگیا جنہوں نے 1886 ء کویکم مئی کے دن حصول حقوق کی جنگ لڑی تھی عہدہ داران نے یکم مئی کے حوالہ سے مطالبات پیش کئے کہ عارضی ورک چارج کوریگولرکیاجائے سکیل نمبر7 اور14 اپ گریڈیشن کی جائے ،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی طرح ہرسال بعدایک سکیل کااضافہ کیاجائے مزدوروں کی تنخواہیں ایک تولہ سونا کے برابرکی جائیں سلیکشن گریڈ اورموواوور بحال کیاجائے ریٹائرملازمین کوانشورنس کی رقم دی جائے ریگولرورک چارج کالفظ ختم کیاجائے بیوہ کو فل گریجویٹی وپنشن دی جائے مظاہرین نے وزیراعلی پنجاب سے اپیل کی کہ مزدورکش اقدامات کوختم کیاجائے اور مزدوروں کے مسائل فوری طورپرحل کئے جائیں تاکہ انکی زندگی میں کچھ آسانیاں پیدا ہوسکیں بعدازا ں جلوس فریدگیٹ پرہی اختتام پذیرہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں