بہاولپور،سانحہ ڈسکہ کے خلاف دوسرے روز بھی وکلاء کی مکمل ہڑتال و احتجاجی ریلی

بدھ 27 مئی 2015 19:14

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) سانحہ ڈسکہ کے خلاف دوسرے روز بھی ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار میں مکمل ہڑتال رہی اور کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاول پور نے اس موقع پر ایک احتجاجی ریلی ہائی کورٹ سے ڈسٹرکٹ کورٹ تک نکالی جس کی قیادت ہائی کورٹ بار کے صدر خیر محمد بھنڈیرہ نے کی ریلی میں شریک مرد و خواتین وکلاء پنجاب حکومت اور پولیس کے خلاف شفید نعرے بازی کی اس موقع پر صدر ہائی کورٹ بار خیر محمد بھنڈیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ہمارے پرامن احتجاج کو ہماری کمزوری نہ سمجھے اور اگر پنجاب حکومت وکلاء کو فوری انصاف نہ دیا تو زیادہ دیر تک ہمارے احتجاج پرامن نہیں رہے گا وکلاء رہنما کوثر بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت وکلاء کے قاتل ایس ایچ او کو بغیر ٹرائل کے پھانسی دے کیونکہ قاتل ایس ایچ او اس سے قبل بھی اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ماروائے عدالت قتل کرچکاہے

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں