بہاولپور،غریب اور مستحق گھرانوں کی 50نوجوان بچیوں کی شادی کیلئے ساڑھے 7لاکھ روپے کے چیک تقسیم

ہفتہ 30 مئی 2015 20:47

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) چیئر پرسن زونل جہیز کمیٹی و ایم این اے بیگم پروین مسعود بھٹی نے غریب اور مستحق گھرانوں کی 50نوجوانبچیوں کی شادی کے لئے مجموعی طور پر ساڑھے 7لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔ دفتر اوقاف میں منعقدہ قرعہ اندازی کے بعد 15ہزار روپے فی کس کے حساب سے 50نادار اور مستحق گھرانوں کی بچیوں کو امدادی رقوم کے چیک دیئے گئے۔

اس موقع پر ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی، ایم پی اے حسینہ ناز، ایڈمنسٹریٹر اوقاف محمد اقبال خان نیازی، مسلم لیگی عہدیدار خواتین ثریا پروین، شریفاں بیگم، فوزیہ گل، نسرین گل سمیت مستحق خاندانوں کی خواتین موجود تھیں۔چیئر پرسن زونل جہیز کمیٹی و ایم این اے بیگم پروین مسعود بھٹی نے تقریب قرعہ اندازی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلاامتیاز غریب خاندانوں کی فلاح وبہبود کے لئے خاطر خواہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جہیز فنڈ کی شفاف اور میرٹ پر ترسیل کے لئے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے جس کے ثمرات نچلی سطح تک عوام کو حاصل ہو رہے ہیں۔ایم این اے بیگم پروین مسعود بھٹی نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کم آمدن والے خاندانوں کے لئے رہائشی یونٹ بنانے کے منصوبے کی منظوری دی ہے جس کے تحت آئندہ پانچ سالوں میں 5لاکھ رہائشی اپارٹمنٹ آسان اقساط پر متوسط اور غریب طبقہ کو دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) خدمت کی سیاست کے شیوہ پر عمل پیرا ہے اور پسماندہ طبقات کو خوشحال و ترقی یافتہ بنانے کے ویژن پر کاربند ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں