ڈپٹی کمشنربہاول پور نے یونین کونسل جانو والا خانقاہ شریف میں جاری تعمیراتی کاموں اور مریم نواز ہیلتھ کلینک کے طبی عمل کا معائنہ

بدھ 4 جون 2025 17:41

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق نے یونین کونسل جانو والا خانقاہ شریف میں زیر تعمیر پل اور بستی بورانہ خانقاہ شریف میں سولنگ،ٹف ٹائل اور سیوریج لائن کے جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کئے جائیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے خانقاہ شریف اور گوٹھ محراب میں مریم نواز ہیلتھ کلینک کا دورہ کیا۔انہوں نے ہیلتھ کلینک پر ادویات کی فراہمی اور جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا ۔انہوں نے صفائی ستھرائی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں