دنیا میں 2 ارب سے زائدافراد ٹی بی وائرس سے متاثرہ ہیں ،ڈاکٹر مشتاق سپرا

ہرچارمیں سے ایک شخص کے جسم میں ٹی بی کے جراثیم موجودہوتے ہیں، پاکستان میں ہرسال تین لاکھ افراد ٹی بی میں مبتلاہوجاتے ہیں ،سیمینار سے خطاب

منگل 16 جون 2015 21:07

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) دنیا میں 2 ارب سے زائدافراد ٹی بی وائرس سے متاثرہ ہیں ہرچارمیں سے ایک شخص کے جسم میں ٹی بی کے جراثیم موجودہوتے ہیں پاکستان میں ہرسال تین لاکھ افراد ٹی بی میں مبتلاہوجاتے ہیں ان خیالات کااظہار نیشنل پروگرام آفیسر ٹی بی ڈاٹ پروگرام اسلام آباد ڈاکٹرمشتاق سپرا ،ڈسٹرکٹ ٹی بی کوارڈینیٹربہاول پورڈاکٹرشاہداقبال بیگ نے ڈی ایچ ڈی سی بہاول پورمیں ٹی بی کے حوالہ سے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ چھ ماہ دوائی کے باقاعدگی سے علاج سے ٹی بی کے مرض سے% 100چھٹکاراممکن ہے ٹی بی کا مفت علاج تمام سرکاری ہسپتالوں رورل ،ہیلتھ سینٹرز، دیہی مراکزصحت تحصیل وڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز سمیت بی وی ایچ میں ممکن ہے انہوں نے کہاکہ ٹی بی کاایک مریض 10 سے 15 مریضوں کو متاثرکرتاہے اورانہیں بھی ٹی بی کامریض بنادیتاہے ٹی بی سانس ،تھوکنے اورچھینکنے کے زریعے تیزی سے پھیلتی ہے جسکی ابتدائی علامات میں مسلسل دوہفتہ تک کھانسی رہنا، بلغم میں خون آنا، وزن تیزی سے کم ہونا اوربھوک کانہ لگناشامل ہے

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں