بہاول پور، دو کروڑ سولہ لاکھ روپے مالیت کے چیک کے ڈس آنر ہونے پر تھانہ سول لائنز بہاولپور میں مقدمہ درج

منگل 10 جون 2025 20:41

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء)لیاقت پور کے رہائشی ماسٹر فیاض گپی کے خلاف دو کروڑ سولہ لاکھ روپے مالیت کے چیک کے ڈس آنر ہونے پر تھانہ سول لائنز بہاولپور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ متاثرہ شہری میاں یوسف اکرم عباسی کی جانب سے دی گئی تحریری درخواست پر پولیس نے مقدمہ نمبر 637/25 بجرم 489-F تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج کیا ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ شہری کے مطابق ماسٹر فیاض گپی نے اعتماد کی بنیاد ذاتی استعمال کے دو کروڑ سولہ لاکھ روہے قرض حسنہ حاصل کیا متاثرہ فریق نے الزام عائد کیا ہے کہ ماسٹر فیاض گپی نے دانستہ طور پر دھوکہ دہی اور جعل سازی سے یہ رقم ہتھیائی۔ایس پی انویسٹی گیشن بہاولپور کی جانب سے اس مقدمہ کی تفتیش مکمل کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج بہاولپور کو رپورٹ پیش کی گئی، جس میں لیاقت پور کے رہائشی ماسٹر فیاض گپی کو ابتدائی طور پر قصوروار (guilty) قرار دیا گیا ہے۔ عدالت کے حکم پر پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائی

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں