ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ،منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا

جمعہ 13 جون 2025 17:03

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) ڈپٹی کمشنربہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق نے احمد پور شرقیہ میں سیوریج کے کام پر پیش رفت بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر ایم پی اے صاحبزادہ گزین عباسی، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نوید حیدر اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ احمد پور شرقیہ میں سیوریج لائن کی مستقل صفائی اور پانی کے نکاس کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہر میں وینچنگ مشینوں کے دو سیٹ کام کر رہے ہیں جس سے سیوریج کے مسائل میں بتدریج کمی ہورہی ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے ہدایت کی کہ سیوریج لائنوں اور مین ہولز کی روزانہ کی بنیاد پر مکمل طور پر صفائی کرائی جائی اور مین ہولز کی صفائی کے دوران سیفٹی کٹس اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں انہوں نے کہا کہ جہاں پر نئی سیوریج لائن ڈالنے کی ضرورت ہے اس کا بھی مکمل طور پر سروے کروایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں