بہاولپور،نہرمیں ڈوب کرہلاک ہونیوالے پانچ میں سے دو بچوں کی لاشیں تاحال نہ مل سکیں، ورثاکاشدیداحتجاج

جمعرات 25 جون 2015 21:29

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) نہراے پی برانچ میں نہاتے ہوئے ڈوب کرہلاک ہونیوالے پانچ بچوں میں سے دوبچوں کی لاشیں تاحال نہ مل سکیں ورثاکاشدیداحتجاج نہر سے ریت چوری کرانے والے محکمہ انہار کے افسران کوذمہ دارقراردیاگیا تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ شام چاربجے کے قریب نہر اے پی برانچ چک نمبر11 بی سی پل پرنہرمیں نہاتے ہوئے پانچ بچے ڈوب کرہلاک ہوگئے تھے جس کے بعدبھرپور کوششوں سے تین بچوں کی لاشیں ریسکیو1122 اورمقامی تیراکوں نے مل کرنکال لی تھیں جبکہ دوبچوں کی لاشیں دوسرے روز بھی نہ مل سکیں جس پرصادق پبلک سکول کے سامنے ڈوب کرہلاک ہونیوالے بچوں کے ورثانے شدید احتجاج کیااورروڈبلاک کردی جس پرمقامی لوگوں نے الزام عائدکیاکہ محکمہ انہار احمدپور ڈویژن کے ایکسین اورایس ڈی اوکی ملی بھگت سے لوگ ریت چوری کرتے ہیں جس کی وجہ سے پل کے نیچے بڑے بڑے گڑھے بن چکے ہیں اورمتعدد درخت گرکربھی ان گڑھوں میں دبے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے نہرمیں نہانے والے لوگ گہرے پانی میں درختوں میں پھنس جاتے ہیں اورپھر زندہ باہرنہ نکل سکتے ہیں انہوں نے محکمہ انہار کے افسران کیخلاف سخت کاروائی کامطالبہ کیاہے اس سلسلہ میں جب ایکسین انہار احمدپورساجد محمودسے ان کے موبائل نمبر0321.4295778 پررابطہ کیاگیاتوانہوں نے فون اٹینڈہی نہ کیا

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں