استحکام پاکستان کیلئے ملک کے تمام اداروں کو آئینی حدود کی پاسداری کرنا ہوگیًموجودہ سیاسی خلفشار آئینی حدود سے تجاوز کا نتیجہ ہے‘پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے ملکی اداروں کو مضبوط کیا ہے

صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب جسٹس (ر)حبیب اﷲ شاکر کا پیپلز لائرز فورم کے زیر اہتمام بینظیربھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب

جمعہ 26 جون 2015 18:45

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 جون۔2015ء) استحکام پاکستان کے لئے پاکستان کے تمام اداروں کو آئینی حدود کی پاسداری کرنا ہوگی۔موجودہ سیاسی خلفشار آئینی حدود سے تجاوز کا نتیجہ ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے ملکی اداروں کو مظبوط کیا ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ حبیب اﷲ شاکر ایڈووکیٹ صدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نے ان خیالات کا اظہار پیپلز لائرز فورم کے ذیر اہتمام بینظیربھٹو شہید کی ساکگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت ڈویژنل کوآرڈینیٹر سید اشفاق بخاری ایڈووکیٹ نے کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام ادارے اور سیاسی جماعتیں پاکستان سے دہشت گردی،انتہاپسندی اور مذہبی منافرت سمیت ہر قسم کی لاقانونیت کے خاتمہ کے لئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی دیگر سیاسی جمہوری قوتوں اور اپنے ادروں کے ساتھ ہم آہنگ ہوکر استحکام پاکستان کے لئے کوشاں ہیں۔ کسیایک صوبہ یا اکائی کی بجائے ملکک بھر میں کوئی انتظامی امور میں کوئی خامیاں ہیں تو ان کے تدارک کے لئے متعلقہ وفاقی اور صوبائی ادارے موجود ہیں جو اپنے انتظامی اور آئینی اختیارات میں رہتے ہوئے اپنا کام کریں ۔

انہوں نے کہا کہ کچھ سازشی عناصر پاکستان میں جمہوری ترقی اور استحکام سے خائف ہیں کیونکہ اگر ہمارا ملک سیاسی جمہوری لحاظ سے غیر مستحکم ہوگا تو ہماری معیشت،اقتصادیات اور دفاعی ترقی متاثر ہوگی ۔پاکستان دشمن قوتیں پاک چین اقتصادی راہداری کے نتیجے میں ہونے والی ترقی سے ڈرتے ہیں۔اور یہ منصوبے بھی راتوں رات نہیں بنے۔ آصف علی ذرداری نے اس منصوبے کی جذئیات کی تکمیل کے لئے 13 مرتبہ چین کا دورہ کیا۔

اس پیشتر صدر مشرف بھی 11بارچین گئے پھر کہیں جاکر منصوبہ عمل درآمد کے لئے فائنل ہوا ۔نوازشریف تو صرف ایک بارہی چین گئے اس میں بھی میاں منشاء اپنے مقاصد کے لئے ان کے ہمراہ تھے۔حبیب اﷲ شاکر نے کہا کہ پنجاب میں بھی صوبائی اور وفاقی محکموں کی انکوائری ہونا ضروری ہے میاں برادران اپنا لوہا اور منشاء کا سیمنٹ بیچنے کے لئے جنگلہ بس کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں جہاں ان کے مالی مفادات وابستہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید کو وطن واپسی سے قبل ہی اپنی شہادت اور اس سے متعلق تمام امور کا ادراک تھا۔حتیٰ کہ شہادت کی صبح جنرل پاشا نے بھی ان سے ملاقات کرکے جلسہ گاہ میں نہ جانے کو کہا لیکن وہ عوام میں جانے سے نہیں گھبرائیں ۔تقریب سے پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب کے نائب صدر بلال بھٹی ایڈووکیٹ۔محمد علی احسن ،محمد سلیم بھٹی نے بھی خطاب کرتے ہوئے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی فلسفہکو سراہتے ہوئے ان کے کارناموں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر چوہدری عبدالحمید ممبر پنجاب کونسل پی پی پی جنوبی پنجاب،سردار حسین امین لودھی ایڈووکیٹ،محمد آصف بھارا ایڈووکیٹ،ملک شبیر ایڈووکیٹ،ملک قمر ایڈووکیٹ،اورنگزیب زیبی ایڈووکیٹ،محمد اصغر بھٹی ایڈووکیٹ،ملک اعظم لنگڑیالایڈووکیٹ، ملک فیض بخش ایڈووکیٹ۔

اشفاق گجر ایڈووکیٹ اور دیگر کلاء نے شرکت کی۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں