گریثرن کمانڈر بہاولپور میجر جنرل صاد ق علی کا بنگلہ دل کشا کادورہ ٗسیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

پیر 3 اگست 2015 18:45

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) گریثرن کمانڈر بہاولپور میجر جنرل صاد ق علی نے بنگلہ دل کشا کادورہ کیا اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ گریثرن کمانڈر بہاولپور میجر جنرل صاد ق علی نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا ہے ۔ فوجی جوانوں نے متاثرہ علاقوں کے49800 مکینوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا ۔

(جاری ہے)

بہاولپور کور کے فوجی دستے ممکنہ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں اور کسی بھی غیر یقینی صورتحال میں امداد پہچانے کے لئے پر عزم ہیں ۔ متاثرہ علاقوں کی پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹرکی مدد سے فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے تا کہ سیلاب کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا سکے۔چاچڑاں شریف میں فری میڈیکل کیمپ بھی قائم کر دیا گیا ہے جہاں 300 مریضوں کا علاج کیا گیا ہے جس میں 120مرد ، 105عورتیں اور 125بچے شامل ہیں پاک آرمی کے زیر نگرانی وٹرنری کیمپ بھی لگا دیا گیا ہے اور 92557 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیاگیاہے ۔اس کے علاوہ بہاولپور کور کے جوانوں نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں 300 راشن پیکٹ بھی تقسیم کیئے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں