اے سی سٹی بہاول پورکاغیرمعیاری مضرصحت اشیاء فروخت کرنے والی دکانوں پرچھاپے متعددسیل اورجرمانے عائد

پیر 3 اگست 2015 18:45

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء)اے سی سٹی بہاول پورکاغیرمعیاری مضرصحت اشیاء فروخت کرنے والی دکانوں پرچھاپے متعددسیل اورجرمانے عائد اے سی سٹی راؤتسلیم اخترنے فورسیزن‘ گرینڈ ریجنسی ہوٹلز ‘ داتاسویٹس ‘ مشتاق سوڈاواٹر‘ طباق ‘قریشی کٹاکٹ‘رشید سوئٹیس ریسٹورینٹ پرچھاپہ مارااور مضرصحت اورانتہائی خراب صورتحال پر جرمانے عائد کئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے سی ٹی بہاول پور راؤ تسلیم اختر اور پنجاب فوڈ کنٹرول اٹھارٹی نے گزشتہ روز بہاولپور میں غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے اور ناقص صفائی پر داتا سوئٹس کو 15 ہزار روپے جرمانہ اورسرائیکی چوک کی دکان سیل،مشتاق سوڈا واٹر سیل اور15 ہزار روپے جرمانہ ‘رشیدسوئٹس ماڈل ٹاؤن بی 50 ہزارروپے جرمانہ‘ فورسیزن 50 ہزار روپے جرمانہ ‘ گرینڈ ریجنسی ہوٹلز 50 ہزارروپے جرمانہ ‘ طباق 15 ہزارروپے جرمانہ ‘قریشی کٹاکٹ ریسٹورینٹ 15 ہزار روپے جرمانہ عائدکیا۔پنجاب فوڈ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے داتا سوئٹس اور دیگر دوکانوں کو سیل کئے جانے پرشہر بھر میں دوکان داروں اور ہوٹل مالکان کی دوڑیں لگ گئیں۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں