بہاول پور،حکومتِ پاکستان نے ڈاکٹر نجیب جمال کو علمی و ادبی کاوشوں کے سلسلے میں تمغہٴ امتیاز سے نوازا

یہ تمغہ انہیں 23مارچ کو ایوانِ صدر میں ایک خصوصی تقریب کے دوران صدرِ ممنون حسین عطا کریں گے

ہفتہ 15 اگست 2015 20:48

بہاول پور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) حکومتِ پاکستان نے گزشتہ روزسابق ڈین فیکلٹی آف آرٹس،اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر نجیب جمال کو علمی و ادبی کاوشوں کے سلسلے میں تمغہٴ امتیاز سے نوازا ہے۔یہ تمغہ انہیں آئندہ 23مارچ کو ایوانِ صدر میں ایک خصوصی تقریب کے دوران صدرِ مملکت ممنون حسین عطا کریں گے۔ڈاکٹر نجیب جمال کا تعلق ملتان سے ہے اور انہوں نے جامعہ الازہر مصر اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں بھی خدمت سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

وہ آج کل پیکنگ یونیورسٹی چین کے ساتھ چینی اُردو ڈکشنری پر بھی کام کر رہے ہیں۔ ان کی تصانیف میں ”غالب شکن یگانہ“، ”نگاہ“، محاسن“، ”اُردو شاعری کی تہذیب“، ”ہمارا اقبال“، ”پنج و آہنگ“، ”ماہ و سال عندلیب“، ”کتاب سے پہلے “ اور ”کتاب کے بعد “ کے علاوہ بہت سے تحقیقی مضامین ملکی اور بین الاقوامی جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔علمی و ادبی حلقوں اور ان کے طالب علموں نے اس اعزاز پر پروفیسرڈاکٹر نجیب جمال کو مبارک باد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں