مہنگائی،بے روزگاری اور لاقانونیت نے عوام کی زندگی مشکلات سے بھر دی ہے، جماعت اسلامی بہاول پور

حکمرانوں نے اپنی مفادپرستانہ حکمت عملی پر چلتے ہوئے پاکستان کو بحرانستان میں بدل دیاہے آئے روز نئے سے نیابحران منہ کھولے کھڑاہوتا ہے،اب تک حکومت قوم سے کوئی بھی کیاہواوعدہ پوراکرنے سے قاصر رہی ہے،مشترکہ بیان

جمعہ 18 ستمبر 2015 19:26

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) امیر جماعت اسلامی ضلع بہاول پور ڈاکٹر محمد اشرف ،امیر شہر ڈاکٹر خالد اقبال ،جنرل سیکرٹری نصراللہ ناصر ،نائب امیر سید مقصودالحسن بخاری نے کہاہے کہ مہنگائی،بے روزگاری اور لاقانونیت نے عوام کی زندگی مشکلات سے بھر دی ہے۔حکمرانوں نے اپنی مفادپرستانہ حکمت عملی پر چلتے ہوئے پاکستان کو بحرانستان میں بدل دیاہے۔

آئے روز نئے سے نیابحران منہ کھولے کھڑاہوتا ہے۔اب تک حکومت قوم سے کوئی بھی کیاہواوعدہ پوراکرنے سے قاصر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جب تک اقتدار سرمایہ داروں،وڈیروں اور جاگیرداروں کے ہاتھوں میں پاکستانی قوم کی تقدیر نہیں بدل سکتی۔پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں لوگ محب وطن،باکردار،پڑھے لکھے اور کرپشن سے پاک بے داغ امیدواروں کوووٹ دے کر کامیاب کرائیں تاکہ مقامی سطح پر لوگوں کے مسائل ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جب بھی کوئی سیاسی پارٹی برسراقتدار آئی اس کے نمائندوں نے لوٹ مار،کرپشن اور پلاٹوں کی سیاست کی ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے تمام محب وطن پارٹیاں اورلوگ مخلص ہوکرمل کر جدوجہد کریں۔ملک میں فرسودہ نظام کی بدولت جس کی لاٹھی اس کی بھینس کاقانون رائج ہے۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے مزیدکہاکہ کرپشن کاقلع قمع کرنے کے لئے ضروری ہے کہ تمام بڑے اداروں اور شخصیات کی آمدن اور اس میں غیر معمولی اضافے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

کرپشن دیمک کی طرح معاشرے کی جڑوں کوکھوکھلاکررہی ہے۔حکمران طبقہ سمیت سرمایہ دار،وڈیرے اور جاگیردارملک سے پیسہ لوٹ کر بیرون ملک بنکوں میں جمع کروارہے ہیں۔دبئی میں پراپرٹی کی خریداری میں پاکستانیوں کاپیسہ سب سے زیادہ۔سوئس اکاؤنٹس میں لوٹے ہوئے اربوں ڈالرز پڑے ہیں مگرحکومت ملک کی لوٹی ہوئی اس دولت کو واپس لانے کی بجائے خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔کرپشن یاکسی اورکیس کے سامنے آنے کے بعدکاروائی کرنے کی بجائے معاملے کورفع دفع کرنے کی کوششیں کی جاتیں ہیں۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ ملک میں حکومت اور قانون نام کی کوئی شے سرے موجود ہی نہیں۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں