بہاولپور اور فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلا ک ،دیگر فرار

جمعہ 9 اکتوبر 2015 11:29

بہاولپور/ فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) بہاولپور اور فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلا ک اور دیگر فرار ہوگئے۔بہاول پور کے علاقے اسماعیل پورمیں ڈاکووٴں اورپولیس کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔فائرنگ سے اشتہاری ڈاکو جاوید عرف جید ماراگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا دعویٰ ہے کہ مارا جانیوالا ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، جبکہ اسکے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔

دوسری جانب فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں بھی دو مبینہ ڈاکو مارے گئے۔پولیس کاکہناہے کہ مارے جانیوالے دونوں ڈاکووٴں کو پولیس ناکہ پر رکنے کا اشارہ کیاگیاتھا جس پر انھوں نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی،تعاقب میں دوڈاکو ہلاک اور دو فرار ہوگئے۔ہلاک ڈاکو سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں