پاکستان کی جامعات کا استحصال اور ترقیاتی فنڈز میں امتیازی سلوک طلباء کے ساتھ زیادتی ہے ،محمد ریحان طاہر

جامعہ اسلامیہ بہاول پور کا کوئی پرسان حال نہیں اور عرصہ دراز سے کسمپرسی کا شکار ہے،مرکزی سیکرٹری جنرل انجمن طلباء اسلام

بدھ 21 اکتوبر 2015 21:23

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء) انجمن طلباء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد ریحان طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان کی جامعات کا استحصال اور ترقیاتی فنڈز میں امتیازی سلوک طلباء کے ساتھ زیادتی ہے پسماندہ علاقوں بالخصوص جنوبی پنجاب کی اہم جامعہ اسلامیہ بہاول پور کا کوئی پرسان حال نہیں اور عرصہ دراز سے کسمپرسی کا شکار ہیں جسے ایک سازش کے تحت نظرانداز کیا جارہا ہے اور جنوبی پنجاب کے طلباء کے لیے اعلی تعلیم کے دروازے بند کیے جا رہے ہیں وہ بہاول پور میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر مرکزی رکن مشاورت میاں حسنین الطاف اور ناظم صوبہ پنجاب احسان جٹ بھی ان کے ہمراہ تھے محمد ریحان طاہر نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں قائم تاریخی درسگاہ جامعہ اسلامیہ بہاول پور میں وائس چانسلر کی طرف سے طلباء حقوق کی پامالی و استحصال سے طلباء برادری میں شدید اضطراب ہے یونیورسٹی انتظامیہ کا طلباء مسائل سے لاعلمی اور مسائل کے حل کیلئے محاذ آرائی قابل تشویش ہے پسماندہ علاقوں میں طلبہ کے ذہنی افکار اجاگر کرنے کی بجائے انکے حقوق غضب کیے جارہے ہیں اسلام آباد سے درآمد سربراہان کی عدم دلچسپی اور ناروا رویہ تعلیم دوست حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں