بہاول پور ،م الحرام مجالس و جلوس کے دوران بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ بندش ،سکیورٹی خطرات کا خدشہ

لائسنس داران منتظمین و عزا داروں کا احتجاج

جمعہ 23 اکتوبر 2015 20:12

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر۔2015ء) مبارک پور و گرد ونواح میں محرم الحرام مجالس و جلوس کے دوران بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ بندش سے سکیورٹی خطرات کا خدشہ لائسنس داران منتظمین و عزا داروں کا احتجاج ّ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایام محرم میں مبارک پور ،جانوالہ ،ماہی ٹبہ ،ہتھے جی و دیگر علاقوں کے منتظمین سید برات حسین ،سید ابرار حسین ،سید نسیم عباس ،سید شبر حسین ،قیصر نقی ،علی نقی ،عشرت عباس ،آغا مہدی ،سید انتسار شاہ ،گوگے شاہ و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی دعوے ناکام ہو چکے ہیں ،مجالس و جلوسوں کے دوران بجلی کی کئی کئی گھنٹوں کی بندش سے سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں انہوں نے چیف انجےئر واپڈا سے فوری نوٹس لئنے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں