یوم عاشور کے حوالے سے سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے،ڈی پی او بہاولپور

جمعہ 23 اکتوبر 2015 20:12

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرفرازاحمد فلکی نے کہا ہے کہ یوم عاشور کے حوالے سے سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یوم عاشور کو 112جلوسوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ ریزرو فورس اور کوئیک ریسپانس فورس کسی بھی ناگہانی صورت سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمرہ جات سے مانیٹرنگ کی جائے گی اور جلوس میں شامل ہونے کے لئے میٹل ڈیٹکٹر سے مکمل تلاشی لی جائے گی اور واک تھرو گیٹ کے ذریعے جلوس اور مجالس میں داخل ہونے دیا جائے گا۔ جلوس اور مجالس میں خواتین کی تلاشی کے لئے لیڈی پولیس تعینات کی گئی ہے۔ جلوس اور مجالس کے آغاز سے قبل سپیشل برانچ کے عملہ سے سویپنگ کروائی جائے گی۔

(جاری ہے)

جلوسوں میں شامل ہونے والے راستوں کو خار دار تاروں سے سیل کیا جائے گااور جلوس کے راستوں آنے والی مارکیٹس کو بند کیا جائے گا۔جلوس کے راستوں پر آنے والی ٹریفک کو متبادل راستے سے ڈائیورڈکر دیا جائے گا۔ ٹریفک کے نظام کو موثر کنٹرول کرنے کیلئے ایک جامعہ ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ جس کی نگرانی ڈی ایس پی ٹریفک رانا نوید ممتاز کریں گے۔

تمام جلوسوں کے ساتھ امن کمیٹی کے ممبران ساتھ ہوتے ہیں جن کی مشاورت سے سکیورٹی کے فول پروف انتظام کرنے میں مدد ملتی ہے۔ جلوس کے راستوں کے ساتھ بلند عمارتوں پر پولیس کے ماہر نشانہ باز مامور کئے گئے ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکارڈ اور محکمہ ہیلتھ کا عملہ جلوسوں کے ساتھ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔ محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم کی گئی پکٹس پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے تما م پکٹس 24گھنٹے کام کرتی ہیں۔

ڈیوٹی پر مامور ملازمان کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ضلعی پولیس آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیاہے جو یکم محرم الحرام سے کام کررہا ہے اور 10محرم الحرام تک کام کرے گا۔ جس میں ضلعی پولیس کے معاون محکمہ جات کے نمائندے 24گھنٹے موجود رہتے ہیں۔ کنٹرول روم کی نگرانی ڈی ایس پی لیگل کنور محمد قاسم کررہے ہیں۔جسکا نمبر062-9250367ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں