بہاولپور، بم کی جھوٹی افواہ نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

جمعہ 23 اکتوبر 2015 20:12

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر۔2015ء) آستانہ ملنگاں جاوید کالونی میں بم کی جھوٹی افواہ نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں،پولیس نے موقع پرپہنچ کر آستانہ ملنگاں اور اس سے ملحقہ قبرستان کی تلاشی کے بعد علاقہ کو کلئیر قرار دیدیا ،افواہ کے باعث علاقہ مکین شدید خوف و ہراس کا شکار ۔تفصیلات کے مطابق آستانہ ملنگاں جاوید کالونی میں دن تقریباً11بج کر5منٹ پر بم کی افواہ پر پولیس کے آفسران کی دوڑیں لگ گئیں۔

(جاری ہے)

افواہ کی خبر پر ڈی ایس پی راؤ جمشید،ایس ایچ او افضل کھوکھر اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی بھاری نفری کے ہمراہ آسانہ ملنگاں جاوید کالونی پہنچے اور علاقہ کو گھیرے میں لیکر آستانہ ملنگاں اور اس سے ملحقہ قبرستان کا بھرپور سرچ آپریشن کیا اور افواہ جھوٹی ثابت ہونے پر علاقے کو کلیئر قرار دیدیا۔دوسری جانب عینی شاہدین کے مطابق افواہ کے فوراًبعد آستانہ پر بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیاتاہم پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کے بعد علاقہ مکینوں نے سُکھ کا سانس لیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں