بہاولپور،بلدیاتی الیکشن3 مراحل کے انعقاد کے بعد” 4411 اقلیتی نمائندے بھی ”پنجاب میں حکمرانی“ کریں گے

بدھ 4 نومبر 2015 20:55

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4 نومبر۔2015ء) بلدیاتی الیکشن3 مراحل کے انعقاد کے بعد” 4411 اقلیتی نمائندے بھی ”پنجاب میں حکمرانی“ کریں گے۔

(جاری ہے)

دسمبر میں پنجاب کے بلدیاتی الیکشن کا تیسرا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد 4015 یونین کونسلز، 229 میونسپل کمیٹیوں،35 ضلع کونسلز‘ 11 میونسپل کارپوریشنز اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ صوبے بھر میں خواتین کی تمام مخصوص نشستوں کی تعداد 9286،غیر مسلم نشستوں کی تعداد 4411 یوتھ کی تعداد 4245 مزدور، کسان کی تعداد 4356 اور ٹیکنو کریٹس کی تعداد 59 ہوگی جو جو براہ راست منتخب ہونے والوں کا بازو بنیں گے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں