بہاول پور ،سمال انڈسٹری اسٹیٹ کارپوریشن میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف

ملازمین نے فرضی ناموں سے قرضے منظور کر اکر ہڑپ کر لیے

بدھ 2 دسمبر 2015 22:32

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء)سمال انڈسٹری اسٹیٹ کارپوریشن بہاول پور میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف ،کارپوریشن کے ملازمین نے مبینہ طور پر فرضی ناموں سے قرضے منظور کر اکر ہڑپ کر لیے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ایک مراسلہ نمبری PNIC/RDB/C&D/1566 کے مطابق جو کہ 27فروری2015 ء کو ریجنل ڈائریکٹر بہاول پور کو بھیجا گیا جس میں ان سرکاری ملازمین کے نام دیئے گئے جنھوں نے مائکرو فناس سکیم کے تحت دیئے گئے قرضوں کی ضمانت دے رکھی تھی ان ملازمین میں مسز تبسم روحی (کلرک)عبدالستار غوری (کیشئر) مسز عظمی (اکاؤنٹ کلرک)مسز مسرت نیازی (ٹیچر)جام بشیر احمد،سعید احمد(نائب قاصد)ظفر محمد (نائب قاصد)محمد ارشد (نائب قاصد)عابد حسین (فیصل بنک)سیف احمد (فیصل بنک)پروفیسر ارشد خان (خاوند مسز تبسم روحی )اور شیر محمد خان لینڈ آفیسر( TMA ) شامل ہیں ذرائع کے مطابق ان سرکاری ملازمین نے فرضی ناموں سے قرضے لیے جو آج تک واپس نہیں ہو سکے اور قرضہ واپس کر نے کی جو مدت تھی وہ بھی گزر چکی ہیں ان سرکاری ملازمین کی شخصی ضمانت پر 25 افراد کو جو قرضے جاری کیے گئے ان قرضوں کی جو رقم واجب ادا ہیں وہ 10 لاکھ40 ہزار664 روپے ہو چکی ہیں پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی کے حوالے سے ان قرض نادہندگان کو بے شمار دفعہ نوٹس بھی جاری ہو چکے ہیں تاہم ان قرضوں کی واپسی تاحال نہیں ہو سکی ذرائع کے مطابق محکمہ کے ریکارڈ میں جن افراد کو یہ قرضے جاری کیے گئے ان میں سے اکثر افراد کو پتا بھی نہیں ہیں کہ ان کے نام پر قرضے لیے گئے ہیں ذرائع کے مطابق محکمہ نے قرضوں کے لیے جو چیک دیئے گئے وہ کراس چیک نہیں بلکہ اوپن چیک دیئے گئے اس سلسلے میں جب ریجنل ڈائریکٹر جہانزیب نیازی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ قرضے میری تعیناتی سے قبل لیے گئے تھے اب میں ضمانت دینے والے ملزمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کر کے ایک سال میں ان قرضوں کی واپسی کو یقینی بناؤں گا انہوں نے مذید بتایا آئندہ قرضوں کی منظوری کے لیے میں ایک کمیٹی بنارہا ہوں جن میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزاور اخوت کے نمائندے شامل ہو گئے تاکہ شفافیت قائم رہے

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں