بہاولنگرپولیس نے گزشتہ ماہ 737سماج دشمن عناصر پولیس کی تحویل میں لیکراسلحہ ومنشیات برآمد کیں

پیر 7 دسمبر 2015 18:31

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء) ڈسٹر کٹ پولیس نے گزشتہ ماہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کے دوران 737سماج دشمن عناصر پولیس کی تحویل میں لیکراسلحہ ومنشیات برآمد کیں،ڈی پی او بہاولنگرشارق کمال صدیقی نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم تیز کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس نے ڈی پی او بہاولنگرشارق کمال صدیقی کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے جرائم پیشہ افرادکی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جس کے نتیجے میں(737)افراد کو پابند سلاسل کیا گیا۔

(104)مجرمان اشتہاری اور (16)عدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔ ضلعی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا اور ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات میں(67) مقدمات درج کرکے(65)ملزمان کو گرفتارکیا اور انکے قبضے سے(10)رائفل ،(13) بندوق ،(03) ریوالور،(43) پسٹل ،(04) کلاشنکوف اور (03)کاربین برآمدکیے۔

(جاری ہے)

اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلع ہذاکے مختلف تھانہ جات میں(81)مقدمات درج کر کے (83)ملزمان گرفتار کیے اوران کے قبضے سے شراب1264))بوتل،چرس (6.066)کلوگرام، (06)چالوبھٹیاں ،ہیروئن0.332)) گرام اور (09)شرابیوں کوپابندسلاسل کیا۔ضلعی پولیس نے ماہ نومبر میں پانی چوروں کے خلاف (40) مقدمات کااندراج کرکے (66) مجرمان کو گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں