بہاولپور،ڈاکٹر عطاالرحمن کی زیرصدارت پی پی ایل اے کاہنگامی اجلاس

جمعہ 11 دسمبر 2015 22:45

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 دسمبر۔2015ء) ڈویژنل صدر پنجاب پروفیسر زاینڈلیکچرز ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن کی زیرصدارت پی پی ایل اے کاہنگامی اجلاس گورنمنٹ ایس ای کالج بہاولپورمیں منعقدہوا اس موقع پرصدر مقامی پی پی ایل اے یونٹ پروفیسر وسیم نوازاوردیگرعہدیدارن واراکین سمیت پروفیسروں اورلیکچراز کی کثیرتعداد موجود تھی اجلاس میں ایمرسن کالج ملتان میں جنرل سیکرٹری پی پی ایل اے پنجاب پروفیسر سیدتنویراحمد شاہ اورصدرلوکل یونٹ ملتان پروفیسر خالد حمیدخان سمیت تین پروفیسرز کے غیرمنصفانہ اورمصبانہ تبادلوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایاگیا اجلاس میں جبری تبادلوں کے احکامات کوفی الفور منسوخ کرنے کامطالبہ کیاگیااجلاس میں گورنمنٹ کالجز کونام نہاد یونیورسٹیز میں ضم کرکے ان کالجز کے تاریخی تشخص کوختم کرنے اورکالجز کی ڈی نیشلائزیشن جیسے غیرمنطقی اقدامات اوراساتذہ سے روارکھے گئے نارواسلوک کی شدید مذمت کی گئی اجلاس سے ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اساتذہ کی ترقیوں میں غیرضروری اوربلاجواز تاخیر کی بھی سختی سے مذمت کی گئی اجلاس میں متفقہ طورپرایک قرارداد منظورکی گئی جس میں اساتذہ کے جائز مطالبات منظور کرانے کابھرپورمطالبہ کیاگیا۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں