ن لیگ اوربیوروکریسی کی رزلٹ تبدیل کرنیکی مداخلت جاری رہی تو راست اقدام کریں گے،خان محمد حسین آزاد

ہفتہ 12 دسمبر 2015 22:20

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 دسمبر۔2015ء) رحیم یارخان میں ن لیگ اوربیوروکریسی کی رزلٹ تبدیل کرنیکی مداخلت جاری رہی تو پی پی پی راست اقدام کریگی ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خان محمدحسین آزاد ایڈوکیٹ نے رحیم یارخان میں ضلع کونسل کے چیرمین کے عہدے کیلئے مداخلت پراپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ شہبازشریف وزیراعلی کے فون کرنے پر رحیم یارخان میں مخدوم سیداحمدمحمود کی اکثریت کواقلیت میں تبدیل کرانے کی منصوبہ بندی ہورہی ہے پی پی پی نے نوازلیگ کے ساتھ بلدیاتی الیکشن میں نہ توکولیشن کاکرداراداکیا نہ ہی کوئی کولیشن کریگی اگروزیراعلی پنجاب کے پاس اکثریت ہے تو وہ پولیس گردی اوربیوروکریسی کے زریعے رزلٹ تبدیل کرنے سے اجتناب کریں پی پی پی ایک حقیقت ہے جس کاووٹ بنک موجودہے اورپی پی پی کو دھاندلی پولیس گردی اور اوچھے ہتھکنڈوں سے ختم نہیں کیاجاسکتاہے موجودہ حکومت نے پنجاب کوپولیس اسٹیٹ بنادیاہے بہاول پورکے ڈی پی او کو وزیراعلی کے اختیارات حاصل ہیں کوئی شخص ‘قانون دان‘ شہری ڈی پی او سے ملاقات نہیں کرسکتا نہ ہی اپنے مسائل کے حل کیلئے ان سے ملاقات کرسکتاہے اسے شہریوں ‘فریادیوں کودبانے کیلئے خصوصی اختیارات دیئے ہوئے ہیں ایسے ڈی پی او جہاں رہے تونوازلیگ کیلئے کامیابیاں ہی کامیابیاں ہیں

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں